قنطار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قِنطار (qintal) ایک قدیم پیمائشی اکائی ہے جس کو کمیت کے تخمینے کی خاطر استعمال کیا جاتا تھا (ہے)۔ ایک قنطار میں سو اکائیاں تسلیم کی جاتی ہیں، مثال کے طور پر 100 پونڈ اور اسی وجہ سے خاصے عرصے تک قنطار کی اکائی، صد الوزن (hundredweight) کے متبادل بھی استعمال ہوتی رہی ہے۔ قنطار کا لفظ انگریزی میں پہنچنے سے پہلے بنیادی طور پر عربی سے لاطینی میں بصورت quintale داخل ہوا اور پھر فرانسیسی میں quintal کی صورت اختیار کر کہ انگریزی تک پہنچا، مزید یہ کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ قدیم لاطینی کے centerarium سے ماخوذ ہوا ہوگا بہرحال اس میں آواز ابجد ق (q) کا موجود ہونا اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ جدید دنیا میں یہ لفظ عربی ہی سے داخل ہوا ہے۔