قنوجی زبان
| قنوجی | |
|---|---|
| कन्नौजी | |
| دیس | بھارت |
| خطہ | قنوج |
| (9.5 ملین مذکورہ 2001)e18 | |
| دیوناگری | |
| رموزِ زبان | |
| آیزو 639-3 | bjj |
| گلوٹولاگ | kana1281 |
اتر پردیش، ہند کے ان علاقوں میں قنوجی بولی جاتی ہے | |
قنوجی زبان کا قنوج کی نسبت سے مغربی ہندی کے یہاں مروج بولی کا نام قنوجی پڑ گیا۔ قنوجی ایٹہ، قنوج اور شاہ جہاں پور کے حصوں میں رائج ہے بلکہ اس کی سرحدیں کانپور اور ہردوئی تک پھیلی ہوئی ہیں۔ البتہ مرکز یعنی قنوج سے دور یہ مقامی بولیوں کے اثرات قبول کرتی نظر آتی ہے پیلی بھیت میں برج سے، جنوب میں بندیلی سے، مشرق میں پوربی ہندی سے گھل مل جاتی ہے۔ کانپور اور ہردوئی میں حروف صحیح کے ختم پر (ی) کے کے اضافہ کی خصوصیت کے ساتھ بولی جاتی ہے جیسے بعد کو بعدی اور دور کو دوری کہا جاتا ہے عربی فارسی الفاظ میں بھی اس طرح کے اضافے قنوجی کی خصوصیت ہے۔ اس ہیں کم ادبی سرمایہ ملتا ہے۔ چوں کہ ترقی یافتہ برج بھاشا کے ساتھ نے اس کو پیچھے کر دیا تاہم قواعدی اعتبار سے یہ برج سے بہت قریب نظر آتی ہے۔ اس کی لسانی خصوصیات اور برج کے ساتھ قربت نے گریرسن جیسے محقق کو اسے علاحدہ زبان ماننے کے ضمن میں پس و پیش میں مبتلا کر دیا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ہند آریائی اور اردو ص66