قومی اہلیتی امتحان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قومی اہلیتی امتحان (انگریزی: National Eligibility Test) در حقیقت ایسا امتحان ہے جس میں قومی سطح پر کسی بھی ڈگری کالج میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت کے متمنی یا یو جی سی کی اسکیموں کے لیے جونیر ریسرچ فیلوشپ حاصل کرنے یا پھر دونوں کے خواہش مند امیدوار اس امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اہلیت، رعایت اور مضامین: فی الوقت یہ امتحان 81 (اکیاسی) مضامین کے لیے منعقد ہو رہا ہے جس کی تفصیل ویب گاہ www.nta.ac.in پر دستیاب ہے۔ مذکورہ مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کامیاب طلبہ جنھوں نے 55 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کیے ہیں یا پوسٹ گریجویشن کے آخری سال میں ہوں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار صرف انہی مضامین کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں انھوں نے پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ اوبی سی، ایس سی، ایس ٹی، معذور اور ٹرانس جینڈر امیدواروں کو 5 فیصد مارکس کی رعایت ہوگی یعنی ایسے امیدوار وں کا پوسٹ گریجویشن میں پچاس فیصد مارکس ہو تو وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔[1]

1984 سے اب تک قومی اہلیتی ٹیسٹ (نیٹ)، ایک سال میں دو بار منعقد ہوتا آرہا ہے۔ سی بی ایس ای نے جنوری میں آخری نیٹ امتحان منعقد کیا تھا، لیکن 2017 کے وسط میں ٹیسٹ کے لیے کوئی عوامی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ [2]

یہ امتحان دو پرچوں کے آبجیکٹیو (کثیر متبادل جوابات) پر مشتمل ہوگا۔ دونوں پرچوں کے درمیان تیس منٹ کا وقفہ ہوگا۔ دونوں پرچے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT)ہوں گے۔ پہلا پرچہ 50(پچاس) سوالات پر مشتمل 100(سو) مارکس کا ہوگا۔ یہ ٹیچنگ اور ریسرچ اپٹی ٹیوٹ کی جانچ کے لیے ہوگا۔ جبکہ دوسرا پرچہ 100(سو) سوالات پر مشتمل 200(دو سو) مارکس کا ہوگا۔ دوسرا پرچہ امیدوار کے ذریعے منتخب کیے گئے مضمون کا ہوگا جس کے تمام سوالات لازمی ہوں گے۔ پہلے پرچے کا وقت ایک گھنٹہ جبکہ دوسرے پرچے کا وقت دو گھنٹے ہوگا۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 30 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2022 
  2. https://rafeeqemanzil.com/%DB%8C%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D8%B4%D8%B4%D9%85%D8%A7%DB%81%DB%8C-%D9%86%DB%8C%D9%B9-%D8%A7%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%D8%A7/
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 30 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2022