قومی توانائی کے تحفظ کا دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قومی توانائی کے تحفظ کا دن
National Energy Conservation Day
بھارت کے ایک ٹریفک سگنل کے پیچھے شمسی توانائی کا تحفظ اور انھیں بہ روئے کار لانے والے آلات
منانے والےبھارت
تاریخ14 دسمبر
تکرارسالانہ
منسلکماحولیاتی تحفظ، بجلی اور قدرتی وسائل کا معتدل استعمال

قومی توانائی کے تحفظ کا دن ہر سال بھارت میں 14 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں توانائی کے تحفظ کا قانون بھارت کی بیورو آف انرجی ایفی شنسی کی جانب سے 2001ء میں منظور کیا گیا تھا۔ یہ بیورو ایک دستوری ادارہ ہے جو حکومت ہند کے تحت آتا ہے اور توانائی کو بچانے کے لیے پالیسیوں اور حکمت عملی کی تیاری کا کام کرتا ہے۔

توانائی کے تحفظ کے لیے کیے بھارت میں اقدامات[ترمیم]

1۔ ملک بھر میں شمسی توانائی کو بروئے کار لانے کی کوشش
2۔ سی ایف ایل لائٹنگ کا فروغ
3۔ محدود پانی کی دھاریں چھوڑنے والے نلوں کی مقبولیت[1]
4۔ کوئلے کے پردوں (Thermal curtains) اور اسمارٹ کھڑکیاں اور فِلمیں توانائی کے تحفظ میں کافی معاون ہیں۔ اسی وجہ سے جیسے کہ اوپر سی ایف ایل یا کامپیکٹ فلوریسینٹ لائٹ (Compact fluorescent lamp) کا ذکر ہے، اسی طرح سے لینیئر فلوریسینٹ ریٹروفٹ (Linear fluorescent retrofit) لائٹ، شمسی توانائی سے جارج کردہ فلیش لائٹ (Solar charged flashlight)، اسکائی لائٹس، ایل ای ڈی لائٹنٹنگ اور شمسی روشنیاں (Solar lights) کچھ طریقے ہیں جن سے توانائی کا تحفظ ممکن ہے۔ 5۔ توانائی کے بہتر تحفظ میں پانی کا تحفظ بھی معاون ہو سکتا ہے۔1.6 جی پی ایم یا اس سے کم بہاؤ کے شاورہیڈ (showerheads) ، کافی سے زیادہ کم فلش والا بیت الخلاء (Ultra low flush toilet)، فاسیٹ ایئرالیٹر (Faucet aerator)، کمپوسٹنگ بیت الخلاء (Composting toilets) کچھ ذرائع ہیں جن سے پانی کا تحفظ ممکن ہے۔ 6۔ انسولیشن سے بھی توانائی کے تحفظ میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بطور خاص موسم گرما میں کام دے سکتا ہے اور موسم سرما میں کوئلے کی کھپت کم کر کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں۔ اس کی کچھ مثالوں میں قدرتی اون کا انسولیشن۔ گھر کا انسولیشن، کپاس کا انسولیشن، فائبر کی گلاس کا وی او سی کا انسولیشن شامل ہیں۔[2]

جشن کا موقع[ترمیم]

یہ بات غور طلب ہے کہ قومی توانائی کے تحفظ کے دن کے منانے میں اصل مقصد یہ ہے کہ توانائی کی اہمیت سمجھی جائے اور اس بات پر غور کیا جائے کہ یہ کام بھارت میں کیسے کیا جا سکتا ہے۔ حال کے دور میں توانائی کے استعمال کے ساتھ ساتھ یہ توانائی کے مآخذ پر بھی توجہ کرتا ہے کیوں کہ مقصد یہ ہے مستقبل کے لیے بھی توانائی بنی رہے۔

2001ء مین بھارت میں بیورو آف انرجی ایفی شنسی (Bureau of Energy Efficiency) نے توانائی تحفظ قانون کو نافذ کیا۔ یہ ایک دستوری ادارہ ہے جو حکومت ہند کے تحت آتا ہے۔ اپنے ساسیسی سال سے ہی بیورو آف انرجی ایفی شنسی (بی ای ای) توانائی کی کھپت کم کرنے کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملیاں بناتی رہتی ہیں۔

اس موقع پر اسکولی بچوں سے مصوری، تحریر و تقریر کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے منعقد کرواتا ہے تاکہ انھیں ماحولیات اور توانائی کے تحفظ صاف لگے [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "National Energy Conservation Day 2018"۔ 10 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2015 
  2. National Energy Conservation Day and its Importance![مردہ ربط]
  3. National Energy Conservation Day — Vikaspedia