قومی شاہراہ 5

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(قومی شاہراہ پاکستان سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
نقشہ ــ
پاکستان کی قومی شاہراہیں اور اہم سڑکیں

قومی شاہراہ، نیشنل ہائی وے یا این-۵ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی اہم شاہراہ ہے جو کراچی سے افغانستان کی سرحد پر واقع قصبے طورخم تک جاتی ہے۔ اس شاہراہ کا بیشتر حصہ دریائے سندھ کے مشرقی کناروں پر واقع ہے، البتہ اس کا آغاز دریا کے مغربی حصے سے ہوتا ہے اور یہ پہلی بار کوٹری کے مقام پر دریائے سندھ کے عبور کرتی ہے۔

1756 کلومیٹر طویل یہ شاہراہ کراچی کے ساحلی شہر سے شروع ہوتی ہوئی سندھ کے حیدرآباد، نوشہرو فیروز اور خیرپور کے اضلاع سے گزرتی ہوئی پنجاب میں داخل ہوتی ہے جہاں یہ ملتان تحصیل چیچہ وطنی، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع سے گزرتی ہے۔ راولپنڈی سے یہ مشرق کی جانب موڑ کھاتی ہوئی دریائے سندھ عبور کر کے ایک مرتبہ پھر دریائے سندھ کے مغربی کناروں پر پہنچتی ہے جہاں یہ اٹک خورد سے گزرتے ہوئے صوبہ سرحد میں داخل ہو جاتی ہے جہاں نوشہرہ اور پشاور سے ہوتی ہوئی طورخم کے سرحدی قصبے پہنچتی ہے۔ اس شاہراہ کے کل 1756 کلومیٹر میں سے 1021 کلومیٹر پنجاب، 671 کلومیٹر سندھ اور 127 کلومیٹر سرحد میں واقع ہے۔ مقتدرہ قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) اس شاہراہ کا انتظام سنبھالتی ہے۔

پنجاب کے چند علاقوں میں اسے جی ٹی روڈ (گرینڈ ٹرنک روڈ) بھی کہا جاتا ہے لاہور سے ملتان اور لاہور سے پشاور جانے والی یہ سڑک عام طور پر جی ٹی روڈ کہلاتی ہے۔

1990ء کی دہائی میں اس شاہراہ کو چار رویہ کرنے کے لیے ایک وسیع منصوبے کا آغاز کیا گیا اور اب اس شاہراہ کا بیشتر حصہ چار رویہ ہے اور یہ پاکستان کی سب سے طویل اور اہم ترین شاہراہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے کراچی کی بندرگاہ ملک کے اہم علاقوں اور بیرون ملک (افغانستان و وسط ایشیا) سے منسلک ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]