قومی عجائب گھر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، لاہور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
قومی عجائب گھر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، لاہور

قومی عجائب گھر برائے سائنس و ٹیکنالوجی (National Museum of Science and Technology) لاہور، پاکستان میں ایک عجائب گھر ہے۔

قومی عجائب گھر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آج کے دور میں سائنس و ٹیکناوجی کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔ یہ وہ شعبہ ہے جس میں ہم بہت پیچھے رہ چکے ہیں۔ اسی تناظر میں جی ٹی روڈ پر لاہور کی انجینیئرنگ یونیورسٹی کے مقابل 1965 میں ایک میوزیم بنایا گیا جہاں سائنس سے متعلق بہت سا کام نمائش کے لیئے رکھا گیا ہے۔ اس میوزیم کا آئیڈیا 1965 میں محمد اکمل صاحب نامی ایک سابقہ مکینیکل انجینیئر نے پیش کیا تھا جنہوں نے سب سے پہلے اسے انجینیئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے لیئے کھولنے کا خیال پیش کیا تھا۔ اس میوزیم کو 1976میں عوام کے لیئے کھولا گیا۔ اپنی مقبولیت کی بدولت گزشتہ پگپن سالوں میں اس عجائب گھر کی کئی بار توسیع کی گئی اور اسے عالمی معیار کے مطابق بنانے کی بھرپور کوششس کی گئی ہے۔

اس عجائب گھر کی مختلف گیلریوں سے گزرتے ہوئے آپ نت نئی مشینیں، مقناطیس، ڈیزل جنریٹر، برقی آلات، راکٹ ٹیکنالوجی، پینڈولم اور دیگر اہم سائنسی سامان دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں دوسری منزل پر ایک لائبریری بھی بنائی گئی ہے جہاں طالب علم مختلف سائنسی جریدوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا واحد سائنسی میوزیم ہونے کی بدولت یہاں عوام الناس کا رش دیکھنے کو ملتا ہے

بیرونی روابط[ترمیم]

متناسقات: 31°34′36″N 74°21′12″E / 31.5767°N 74.3533°E / 31.5767; 74.3533