قومی کتب خانہ چیک جمہوریہ
ظاہری ہیئت
| قومی کتب خانہ چیک جمہوریہ | |
|---|---|
چیک جمہوریہ کے قومی کتب خانے میں باروک طرز کا لائبریری ہال | |
![]() | |
| 50°5′14.62″N 14°25′2.58″E / 50.0873944°N 14.4173833°E | |
| محل وقوع | Clementinum، پراگ، چیک جمہوریہ |
| ٹائپ | قومی کتب خانہ |
| قیام | 1777 |
| مجموعہ | |
| ذخیرہ کتب | کل 7,727,350 اشیاء (2023ء)[1] 22,818 مخطوطات[1] تقریباً 4,200 انکونابیولا (قدیم مطبوعہ کتب)[2] |
| دیگر معلومات | |
| مدیر | تھامس فولٹین |
| ویب سائٹ | www |
چیک جمہوریہ کا قومی کتب خانہ چیک جمہوریہ کا مرکزی کتب خانہ ہے۔ یہ کتب خانہ وزارت ثقافت کے زیر انتظام ہے۔ کتب خانے کی مرکزی عمارت پراگ کے وسط میں واقع تاریخی کلیمنٹینم عمارت میں قائم ہے، جہاں اس کی تقریباً آدھی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ ذخیرے کا دوسرا نصف حصہ ہوسٹیوار کے ضلع میں محفوظ ہے۔[3] یہ چیک جمہوریہ کا سب سے بڑا کتب خانہ ہے، جس میں تقریباً 60 لاکھ دستاویزات موجود ہیں۔ اس وقت کتب خانے کے پاس 20,627 مندرج قارئین موجود ہیں۔[1] اگرچہ اس کے ذخیرے میں زیادہ تر چیک زبان کی تحریریں ہیں، تاہم یہاں ترکیہ، ایران اور بھارت کا قدیم مواد بھی محفوظ ہے۔[4] یہ کتب خانہ پراگ کی چارلس یونیورسٹی کے لیے بھی کتب فراہم کرتا ہے۔[5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2024-12-03 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-19
- ↑ "Incunabula"۔ www.nlp.cz۔ National Library of the Czech Republic۔ 2017-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-29
- ↑ "Need for new library intensifies"۔ The Prague Post۔ 28 مئی 2008۔ 2014-05-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-08
- ↑ "National Library's rare prints and manuscripts at the click of a mouse"۔ Radio Prague۔ 24 نومبر 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-18
- ↑ Aviezer Tucker (18–24 فروری 2009)۔ "Opinion" (PDF)۔ The Prague Post۔ Prague۔ ص A4۔ 2014-05-09 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-08
