قیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

مشہور مُغل سردار قیان خان بن ایل خان کی اولاد قیات کہلاتی ہے قیات قبیلے میں سے 24 مشہور اور نامور بورجگین قبائل نے جنم لیا ہے۔ قیات قبیلہ مغلوں کا سب سے اہم طاقتور، مشہور اور جنگجو قبیلہ ہے اور اسی قبیلے کے اک مُغل سردار تموجن جس نے اس وقت کی معلوم دنیا کو فتح کر کے اس پر حکمرانی کی تھی جسے دُنیا چنگیز خان کے نام سے جانتی ہے اور قیات قبیلے میں سے جنم لینے والا دوسرا اہم مغل قبیلہ برلاس ہے جو مغل فاتح امیر تیمور کا قبیلہ ہے۔ قبیلہ برلاس، قبیلہ قیات کی ذیلی شاخ ہے۔