قیس بن عبد اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قیس نام ، والد کا نام عبد اللہ تھا ، نسبی تعلق قبیلہ بنو اسد بن حزیمہ سے تھا، ان کی لڑکی آمنہ ام المومنین حضرت ام حبیبہؓ کی دایہ تھیں اور یہ خود ان کے پہلے شوہر عبیداللہ بن جحش ؓ کے خدمت گار تھے۔[1]

اسلام و ہجرت[ترمیم]

دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے اور اپنے آقا عبیداللہ بن جحشؓ کے ساتھ مع اپنی بیوی برکہ بنت یسار کے حبشہ گئے، عبیداللہؓ نے یہاں مذہب عیسوی قبول کر لیا، لیکن قیس نے اس میں آقا کی پیروی نہ کی اور اپنے مذہب پر قائم رہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اسد الغابہ:4/221،واصابہ:5/26)
  2. (ابن سعد،جزو4،ق1:77)