قیس بن مخلد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
قیس بن مخلد
معلومات شخصیت

سیدنا قیس بن مخلد الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔
قیس بن مخلدبن ثعلبہ بن صخربن حبیب بن حارث بن ثعلبہ بن مازن بن نجار۔انصاری خزرجی مازنی۔بدر میں شریک تھےیہ ابن شہاب اورابن اسحاق کاقول ہےاوراحد میں شہید ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے ابوموسیٰ نے قیس بن مخلد کا تذکرہ اپنی کتاب میں دوجگہ کیا ہے ایک جگہ تویوں لکھاہےکہ قیس بن مخلد انصاری اوراپنی سند کے ساتھ ابن شہاب سے شرکائے بدرکے ناموں میں انصارکے خاندان خزرج کی شاخ بنی ثعلبہ بن مازن بن نجار سے قیس بن مخلد کانام روایت کیاہے اوردوسرے مقام میں یوں لکھاہے قیس بن مخلد بن ثعلبہ بن مازن نجاری بدرمیں شریک تھےاوراحد میں شہیدہوئے ابوموسیٰ نے چونکہ ایک جگہ قیس کو ثعلبہ بن مازن کا بیٹا لکھاہوا دیکھااوریہ دیکھاکہ وہ احد میں شریک ہو گئے تھےاوردوسری جگہ ثعلبہ اورمازن کے درمیان میں کئی نام دیکھےاورشہادت احد کا ذکراس میں نہیں دیکھالہذاانھوں نے ان کو دوشخص سمجھ لیاحالانکہ یہ دونوں ایک ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد 2 صفحہ854حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور