قے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قے

قے جسے عام زبان میں الٹی بھی کہا ہے، کسی کے معدے سے مواد (مثلاً کھانا وغیرہ) کا منہ کے راستے یا بعض اوقات ناک سے غیر اختیاری اور قوی اخراج ہے۔[1]

قے مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی ہو سکتی ہے؛ یہ مختلف قسم کی جسمانی تکالیف جیسے کہ ورم معدہ (gastritis) یا تسمم (poisoning) کے مخصوص ردِ عمل میں پیش آ سکتی ہے یا دماغ کی رسولی کے مرض کے غیر مخصوص اثرات کے نتیجے میں بھی ہو سکتی ہے۔ قے ہونے یا آنے کے احساس کو غثیان (nausea) کہا جاتا ہے، یہ احساس اکثر ہوتا ہے لیکن اس میں ہمیشہ قے نہیں ہوتی۔ بعض اوقات غثیان یا قے روکنے کے لیے قے روکنے والی دوائیاں (Antiemetics) کی ضروری ہوتی ہیں۔ کچھ صورتوں میں، جہاں نابیدگی (dehydration) ہوتی ہے، دروں وریدی کے سیال (intravenous fluid) کی ضرورت پڑتی ہے۔ خود انگیختہ قے (Self-induced vomiting) کھانے کے عارضہ (eating disorder) کا ایک جزو ہو سکتی ہے، جیسے کہ ہوکا غثیان (bulimia nervosa) اور جو اب اپنے آپ میں ہی خود ایک کھانے کا عارضہ، ”purging disorder“ ہے۔[2]

قے اگلنے (regurgitation) سے مختلف ہے، اگرچہ دونوں اصطلاحات قابلِ مبادلہ طور پر اکثر استعمال کی جاتی ہیں۔ ”اگلنے” میں غیر ہضم شدہ غدا کا غذائی نالی سے ہو کر منہ کے راستے سے اخراج ہوتا ہے، اس میں کسی قسم کی قوت یا خفگی نہیں ہوتی جیسے کہ قے میں ہوتا ہے۔ قے ہونے اور اگلنے کے عمل کے اسباب عام طور پر مختلف ہیں۔

شکمی مواد (gastric content) کے حلقہ تنفس (respiratory tract) میں داخل ہو جانے سے قے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

طویل عرصے تک اور حد سے زیادہ قے آنے سے جسم میں پانی کی مقدار کم کر ہو جاتی ہے۔

بار بار یا وافر مقدار کی قے غذائی نالی میں بردگی یا کٹاؤ کے عمل (erosion) یا غذائی نالی کی لعابی جھلّی میں چھوٹے سراخوں کا باعث ہو سکتی ہیں۔ اس بیماری کو انگریزی زبان میں میلوری-ویس سینڈروم کہتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Tintinalli, Judith E. (2010)۔ Emergency Medicine: A Comprehensive Study Guide (Emergency Medicine (Tintinalli))۔ New York: McGraw-Hill Companies۔ صفحہ: 830۔ ISBN 0-07-148480-9 
  2. "New Eating Disorder: No Binge, Just Purge"۔ 20 ستمبر 2007۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018