بزم اردو لائبریری (ویب سائٹ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(لائبرری بزم اردو سے رجوع مکرر)
بزم اردو لائبریری
سائٹ کی قسم
ویب پورٹل
دست‌یاباردو
مالکاعجاز عبید
ویب سائٹwww.lib.bazmeurdu.net
تجارتیادبی اور ثقافتی
موجودہ حیثیتآن لائن
مواد لائسنس
رجسٹرڈ

بزم اردو لائبریری بھارت میں اردو کی ترویج کے لیے آن لائن لائبریری ہے، جو کریئٹِو کامنز لائسنس شدہ ہے۔ یہ لائبریری یونی کوڈ پر کام کرنے والی بھارت کی سب سے بہترین لائبریریوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ اس سے اردو محققین اور طلبہ کو خاصا فیض پہنچ رہا ہے۔ فی الحال اس تحریک میں اعجاز عبید صاحب اور ڈاکٹر سیف قاضی سرگرم ہیں۔

تعارف[ترمیم]

اس نمائندہ تحریک کا عنوا ن بزم اردو ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عصر حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے موزوں استعمال کے ذریعے اردو ادب کی ترویج و اشاعت کی جائے۔[1]

2012ء کے اخیر میں سیف قاضی اور اعجاز عبید صاحب نے ہندوستان سے اردو ویب پورٹلز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ طئے کیا تھا کہ اردو کو خواص سے نکال کر عوام تک پہنچانے کے لیے فیس بک کی طرح ایک سماجی رابطہ عامہ کے طرز پر اردو ویب گاہ تیار کی جائے اور ساتھ میں علم و ادب کے سرمایہ کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک آن لائن لائبریری بھی شروع کی جائے۔[2]

تکنیکی تعاون اور وسائل کی کمی کے باوجود آکس وال نامی اوپن سورس سافٹ ویئر کی مدد سے سیف قاضی نے 26 جنوری 2013ء کو بزم اردو سوشل نیٹورک نام سے ایک ویب گاہ شروع کی[3] اور اس کے چند مہینوں بعد ورڈ پریس نامی سی ایم ایس کی مدد سے بزم اردو لائبریری کی ویب گاہ تیار کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیف قاضی پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور یہ دونوں ویب پورٹلس بنانے سے پہلے وہ ویب ڈیولپمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔[4]

اس آن لائن لائبریری میں کتابوں کی جمع و ترتیب و تدوین کا کام اعجاز عبید کے ذمہ ہے جو ایک وظیفہ یافتہ ماہر ارضیات ہیں۔ اور لائبریری ویب گاہ اور اینڈرائڈ ایپ سے تعلق تمام تر تکنیکی ذمہ داریاں، سماجی روابط کی ویب سائٹس پر لائبریری کی تشہیر وغیرہ کی ذمہ داری سیف قاضی انجام دے رہے ہیں۔[5]

نومبر 2014ء میں لائبریری کا اینڈرائڈ ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور میں شائع کیا گیا۔[6]

آن لائن ویب گاہ[ترمیم]

کالمس[ترمیم]

  • دین و مذہب
  • شعری ادب
  • نثری ادب
  • ادب اطفال
  • اردو تہذیب و تمدن سے متعلق تحاریر
  • جریدے
  • ادبی اصناف

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "لائبرری بزم اردو - ہمارے بارے میں"۔ 21 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2015 
  2. "سیف سٹف بلاگ پر بزم اردو"۔ 29 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2015 
  3. اخبار، حیدرآباد، پر لائبرری بزم اردو کے لانچنگ کی خبر
  4. سیف سٹف بلاگ پر لائربری بزم اردو کی کہانی۔ [مردہ ربط]
  5. "کمپیوٹنگ پاک ڈاٹ کوم پر لائبرری بزم اردو اینڈرائڈ ایپ کی خبر۔"۔ 04 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2015 
  6. پلے گوگل ڈاٹ کوم پر لابرری بزم اردو کے ایپ کے تفصیلات۔

بیرونی روابط[ترمیم]