مندرجات کا رخ کریں

لائڈ منسٹر (البرٹا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لائڈ منسٹر کا شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع ہے اور البرٹا اور ساسکچیوان کی سرحد کے آر پار واقع ہے۔ اس طرح کے دیگر شہروں کے برعکس یہ شہر جڑواں شہروں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک ہی شہر ہے جو دو صوبوں کی سرحد کے آر پار واقع ہے۔

جغرافیہ

[ترمیم]

صوبائی سرحد شہر میں سے شمالاً جنوباً گذرتی ہے۔ مشرق والا حصہ لائڈ منسٹر ساسکچیوان جبکہ مغرب والا حصہ لائڈ منسٹر البرٹا کہلاتا ہے۔

آبادی

[ترمیم]

شہر کی آبادی 2009 کی مردم شماری کے مطابق 26502 افراد پر مشتمل ہے۔

معیشت اور ٹیکس

[ترمیم]

مقامی معیشت کا زیادہ تر دار و مدار تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پیٹرولیم کی صنعت پر ہے۔ زراعت بھی اہم معاشی سرگرمی ہے تاہم زیادہ تر کاشتکاروں کو تیل کی تلاش اور تیل کے کنوؤں کی مالک کمپنیوں کی طرف سے ان کی زرعی زمینوں کا معاوضہ مل جاتا ہے۔

لائڈ منسٹر کا بین وقت دو صوبوں میں ہونے کی وجہ سے شہری حدود میں ٹیکس کی مد میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ شہر میں البرٹا والی طرف صوبائی ٹیکس کی شرح صفر ہے اس لیے ساسکیچوان والی طرف صوبائی ٹیکس کو بھی صفر کر دیا گیا ہے تاکہ ایک طرف کے رہنے والے دوسری طرف کے رہنے والوں کے برابر فائدہ اٹھائیں۔

تعلیم

[ترمیم]

شہر کی دونوں اطراف موجود ایلیمنٹری اور ثانوی اسکول ساسکیچوان کا نصاب پڑھاتے ہیں۔