لگنوکین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(لائیدائے کین سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
Lidocaine.png
لگنوکین
نظامی (آئیوپی ایسی) نـام
2-(diethylamino)-
N-(2,6-dimethylphenyl)acetamide
شناختساز
کـاس عدد 137-58-6
تمک رمز N01BB02 C01BB01 D04AB01 S02DA01 C05AD01
پبکیم 3676
مصرف ادویہ APRD00479
کیمیائی معطیات
صیغہ C14H22N2O1


 

سالمی کمیت 234.34 g/mol
Physical data
Melt. point 68 °C (154 °F)
معطیات ادویاتی نقلیات
حیوی فراہمی 35% (oral)
3% (topical)
استقلاب Hepatic, 90% CYP1A2-mediated
نصف حیات 1.5–2 hours
اخراج renal
معالجاتی غور و تفکر
زمرۂ حمل

A(AU)

قانونی حیثیت

Prescription Only (S4)(AU)

راستے IV, subcutaneous, topical

یہ ایک سن کرنے والی دوا یعنی Local Anesthetic ہے ۔ اسے لائیڈوکین بھی کہتے ہیں۔ یہ دوائیں دو گروپ سے تعلق رکھتی ہیں۔

  • ايسٹر(ESTERS): جسے Cocaine, Procaine
  • ايمايڈ(AMIDES): جسے Lignocaine, Cinchocaine, Bupivacaine

Ester گروپ کی دواؤں سے Anaphylactic reaction ہونے کے امکا نا ت زیادہ ہوتے ہیں ۔ مگر ایسا Amide گروپ کی دواؤں سے شاذو نا در Rare ہوتا ہے ۔

سن کر نے والی دواؤں میں Lignocaine سب سے زیا دہ استعمال ہونے والی دوا ہے۔ یہ Xylocaine اور دوسرے ناموں سے دستیاب ہے۔ یہ مختلف طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔

  1. Topicalمثلا ً آنکھوں میں ٹپکا نے کےلئے 4%Xylocaine
  2. Infiltration Analgesic۔ متاثرہ جگہ میں 1-2% بذریعہ انجکشن لگاتے ہیں ۔
  3. Nerve Block۔ کسی Nerve کو بذریعہ انجکشن بلاک کرتے ہیں ۔
  4. Bier's Block۔I/V ۔ ہا تھ یا پا ؤں کو سن کر نے کےلئے Tourniqute باندھ کر ورید Vein میں لگاتے ہیں۔
  5. Spinal Anesthesia۔ اسکے لئے 5% Xylocaine استعمال ہوتی ہے۔
  6. Xylocaine جیلی کی شکل میں بھی دستیاب ہے جو Stomach tube ,Catheter یا Endotracheal tube ڈالنے کے لئے استعما ل کی جاتی ہے ۔
  7. Gastroscopy سے پہلے مریض کو Lignocaine 4% سے غرارے کراۓ جاتے ہیں۔

Lignocaine کا اثر بڑی جلدی ہوتا ہے اور تقریباًً 1-2 گھنٹے قا ئم رہتا ہے۔ یہ دوا گردوں کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے۔ اور اگر پیشاب تیزابی ہو تو اور تیزی سے خارج ہوتی ہے اس دوا کے اثر کو دیر تک قائم رکھنے کےلئے اور ڈوز Dose کم کرنے کےلئے اکثر اسے Adrenaline ملا کر استعمال کرتے ہیں ۔
Adrenaline عام طور پر 1: 200,000 تناسب سے استعمال ہوتی ہے مگر دانتوں کے ڈاکٹر 1: 80,000 تناسب استعمال کرتے ہیں۔

سن کرنے کے علاوہ Xylocaine دل کی حرکت کی بے قاعدگی Unifocal ectopic beats کے علاج کے لئے بھی I/V استعمال ہوتی ہے ۔

ڈوز Dose[ترمیم]

اسکا ڈوز 3 mg/kg ہوتا ہے جبکہ Adrenaline کے ساتھ اسکا ڈوز 7 mg/kg ہوتا ہے۔

خبردار[ترمیم]

Adernaline ملی ہوئی Lignocaine کو کبھی بھی انگلیوں یا کان کی لو کو سن کرنے کے لئے یا خطنہ کرنے کے لئے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی کبھی I/V استعمال کرنا چاہئے۔

Overdose[ترمیم]

اگر ڈوز زیادہ ہو جائے یا مریض زیادہ حسا س ہو تو مریض ابتدائی طو ر پر Restless اور Confuse ہو جاتا ہے ۔ اسکے بعد جھٹکے Tremors or Convulsion آسکتے ہیں ۔ اسکے بعد دماغ Depress ہو جاتا ہے اور سانس رک سکتا ہے ۔ نبض دھیمی ہو جاتی ہے بلڈ پریشر گر جاتا ہے۔ ايسے مریض کو لٹا کر ٹانگیں اوپر کر دینی چاہئیں اور آکسیجن دینی چاہئے ۔ جھٹکوں کےلئے Diazepam یا بہت کم مقدا ر میں Thiopentone استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر سانس رک گیا ہے تو مصنوعی سانس دینی چاہئے ۔ اگر دل کی دھڑکن رک چکی ہو تو فوراً CPR شروع کر دينا چاھیۓ۔

مزید دیکھیۓ[ترمیم]