لارا گڈال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لارا گڈال
ذاتی معلومات
مکمل ناملارا گڈال
پیدائش (1996-04-26) 26 اپریل 1996 (عمر 27 برس)
جوہانسبرگ, جنوبی افریقہ
بلے بازیبائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 76)9 اگست 2016  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ5 مارچ 2022  بمقابلہ  بنگلہ دیش
ایک روزہ شرٹ نمبر.26
پہلا ٹی20 (کیپ 42)6 مارچ 2016  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹی2023 مارچ 2021  بمقابلہ  بھارت
ٹی20 شرٹ نمبر.26
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2011/12– تاحالمغربی صوبہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 33 13
رنز بنائے 439 129
بیٹنگ اوسط 18.29 18.42
100s/50s 0/2 0/0
ٹاپ اسکور 59* 35
کیچ/سٹمپ 7/– 3/–
ماخذ: ESPN Cricinfo، 5 مارچ 2022ء

لارا گڈال جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں  [1]۔ لارا گڈال جنوبی افریقہ میں 26 اپریل 1996 کو پیدا ہوئیں انھوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل نہ کر سکیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور میڈیم تیز گیند باز ہیں انھوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرکے اپنا منفرد مقام بنایا ہے ۔ فروری 2019ء میں کرکٹ جنوبی افریقہ نے انھیں 2019ء کے لیے پاوریڈ ویمنز نیشنل اکیڈمی انٹیک میں ایک کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا[2]۔ ستمبر 2019ء میں، انھیں جنوبی افریقہ میں خواتین کی T20 سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے ایم وان ڈیر مروے الیون میں شامل کیا گیا تھا[3]23 جولائی 2020ء کو، گڈال کو جنوبی افریقہ کے 24 خواتین کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاکہ وہ انگلینڈ کے دورے سے پہلے پریٹوریا میں تربیت شروع کر سکیں۔[4]

ٹیمیں[ترمیم]

لارا گڈال نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • جنوبی افریقن ویمن
  • ویسٹرن پروونس ویمن

ون ڈے کیریئر[ترمیم]

لارا گڈال نے 34 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 28 اننگز شامل ہیں ، وہ 3 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ لارا گڈال نے 451 اسکور کیے۔ انھوں نے 18.04 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 59* رہا۔ انھوں نے 2 نصف سینچریاں  اور کوئی بھی سینچری نہیں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں چھکے نہیں مارے مگر 37 چوکے مار کر عمدہ شاٹس کھیلنے والی کھلاڑی ثابت کیا۔ وہ ایک اوسط درجے کی فیلڈر ہیں جس کا اندازہ ان کے کیچوں سے ہوتا ہے جو انھوں نے اپنے کیریئر میں فقط 6پکڑے۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر[ترمیم]

لارا گڈال نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 10 اننگز شامل ہیں ، وہ 3 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ لارا گڈال نے 129 اسکور کیے۔ انھوں نے 18.42 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 35 رہا۔ انھوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی چھکا نہیں لگایا البتہ 11 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 3 کیچ پکڑے۔ ون ڈے کرکٹ  اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ گیندبازی نہ کر سکیں  حالانکہ وہ فرسٹ کلاس اور مقامی کرکٹ میں میڈیم تیز گیندبازی کرتی رہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "لارا گڈال"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022 
  2. "CSA announce the 2019 Powerade Women's Academy intake"۔ Cricket South Africa۔ 12 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2019 
  3. "Cricket South Africa launches four-team women's T20 league"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019 
  4. "CSA to resume training camps for women's team"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2020