لارج لینگویج ماڈل
لارج لینگویج ماڈل (LLM) دراصل ایک ایسا نظام ہے جو انسانی زبان کو سمجھنے اور اس پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ماڈل مشین لرننگ کی مدد سے لاکھوں کروڑوں تحریروں پر تربیت حاصل کرتا ہے اور اسی بنیاد پر زبان کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور نیا متن تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
آج کے دور کے سب سے طاقتور لارج لینگویج ماڈل ”جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمرز“ (GPTs) ہیں۔ انھی ماڈلوں پر چیٹ بوٹ جیسے چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ کھڑے ہیں۔ ان ماڈلوں کو ضرورت کے مطابق مزید تربیت دی جا سکتی ہے یا سوالات اور ہدایات کے انداز (پرومپٹ انجینئرنگ) کے ذریعے ان کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔[1] یہ ماڈل زبان کے قواعد، مفاہیم اور تصورات کو پہچاننے اور پیش گوئی کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔[2] تاہم ان میں وہ خامیاں اور تعصبات بھی در آتے ہیں جو ان کے تربیتی مواد میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ ایل ایل ایم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان کے تعصبات کو کم کرنے کے لیے ایل ایل ایم ایس ای او کے تحت پرومپٹ انجینئرنگ اور اعلیٰ معیار کے تربیتی مواد کا ہونا ضروری ہے، جیسا کہ سدیق سلیم کی بلاگ پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Tom B. Brown; Benjamin Mann; Nick Ryder; Melanie Subbiah; Jared Kaplan; Prafulla Dhariwal; Arvind Neelakantan; Pranav Shyam; Girish Sastry; Amanda Askell; Sandhini Agarwal; Ariel Herbert-Voss; Gretchen Krueger; Tom Henighan; Rewon Child; Aditya Ramesh; Daniel M. Ziegler; Jeffrey Wu; Clemens Winter; Christopher Hesse; Mark Chen; Eric Sigler; Mateusz Litwin; Scott Gray; Benjamin Chess; Jack Clark; Christopher Berner; Sam McCandlish; Alec Radford; Ilya Sutskever; Dario Amodei (Dec 2020). H. Larochelle; M. Ranzato; R. Hadsell; M.F. Balcan; H. Lin (eds.). "Language Models are Few-Shot Learners" (PDF). Advances in Neural Information Processing Systems (بزبان انگریزی). Curran Associates, Inc. 33: 1877–1901. arXiv:2005.14165. Archived (PDF) from the original on 2023-11-17. Retrieved 2023-03-14.
- ↑ Nadeen Fathallah; Arunav Das; Stefano De Giorgis; Andrea Poltronieri; Peter Haase; Liubov Kovriguina (26 May 2024). NeOn-GPT: A Large Language Model-Powered Pipeline for Ontology Learning (PDF). Extended Semantic Web Conference 2024 (بزبان انگریزی). Hersonissos, Greece.
- ↑ صادق سلیم (26 جولائی 2025)۔ "LLM SEO"۔ صادق سلیم۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2025-08-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-26
{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)