لارسن اینڈ ٹوبرو

لارسن اینڈ ٹوبرو (انگریزی: Larsen & Toubro)، جنھیں کئی بار انگریزی حروف تہجی کی بنا پر مخفف انداز میں ایل اینڈ ٹی بھی کہا جاتا ہے، بھارت قائم کی جانے والی ہمہ ملکی کمپنی ہے۔[1] اس کا صدر دفتر ممبئی، مہاراشٹر میں ہے۔ اس کی تاسیس ڈنمارک کے دو انجینئروں نے رکھی تھی، جنھوں نے بھارت میں پناہ حاصل کی تھی۔[2] یہ کمپنی بنیادی، بھاری انجینئری، تعمیرات، سرمایہ جاتی مصنوعات کی تیاری وغیرہ جیسے معاملوں میں اپنا کاروبار طے کرتی ہے۔ 31 مارچ، 2018ء تک لارسن اینڈ ٹوبرو کی 93 ذیلی کمپنیاں، 8 معاون کمپنیاں، 34 ساجھی پہل کے منصوبے اور 33 ساجھا رواں کمپنیاں جاری تھے۔[3]
غیر معمولی اضافے
[ترمیم]بمبئی اسٹاک ایکسچینج کی تیس کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ منافع لارسن اینڈ ٹوبرو کمپنی کو 2007ء میں ہوا تھا۔ پورے نو فیصد کے اضافہ کے ساتھ اس کے شئر کی قیمت چار ہزار دو سو اٹھائیس ہو چکی تھی۔ دوسرے نمبر پر ایچ ڈی ایف سی بینک، او این جی سی ( آئل اینڈ گیس کمپنی ) اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔[4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Larsen & Toubro Ltd 171109.pdf" (PDF)۔ 2015-09-23 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-15
- ↑ Shashank Shah (18 فروری 2014)۔ "Stakeholders Management in the British Construction Industry: Insights into the Approach at Larsen & Toubro's Construction Division"۔ Journal of Values Based Leadership۔ ج 7 شمارہ 1۔ 2014-05-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-11
- ↑ "Larsen & Toubro Annual Report 2017-18" (PDF)۔ 2019-04-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-15
- ↑ سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ
- بھارت میں 1938ء کی تاسیسات
- بھارتی برانڈ
- بھارت کی دفاعی کمپنیاں
- ممبئی میں قائم کمپنیاں
- بھارت کی کثیر صنعتی کمپنیاں
- بھارت کی کمپنیاں
- ممبئی کی معیشت
- مہاراشٹر کی معیشت
- 1938ء میں قائم ہونے والی کمپنیاں
- بھارت کی صنعت کار کمپنیاں
- بھارت کی مالیاتی خدمات کمپنیاں
- بھارت میں تنازعات
- عوامی طور پر تجارت کرنے والی کمپنیاں
- مشین ساز
- بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں مندرج کمپنیاں
- بھارت نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں مندرج کمپنیاں
- بھارت کی تعمیراتی اور سول انجینئرنگ کمپنیاں
- بھارت کی انجینئرنگ کمپنیاں
- 1938ء میں قائم ہونے والی بھارتی کمپنیاں
- 1946ء میں قائم ہونے والی بھارتی کمپنیاں