مندرجات کا رخ کریں

لاویان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لاویان
לויים
کل آبادی
~500,000–600,000 worldwide[a]
گنجان آبادی والے علاقے
 اسرائیل240,000
 ریاستہائے متحدہ200,000
 فرانس16,000
 کینیڈا12,000
 بھارت3,000
زبانیں
عوامی زبان:
جدید عبرانی, انگریزی زبان اور یہودی جلاوطنی کے دوران بولی جانے والی کئی دیگر زبانیں
تاریخی:
توراتی عبرانی, آرامی زبان
مذہب
یہودیت, سامریت
متعلقہ نسلی گروہ
دیگر ، یہود, سامری

یہودیوں میں لاویوں کی کل تعداد کا تناسب تقریباً 4 فیصد ہے.

لاویوں یا سبط لاوی، بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے ایک قبیلہ تھا۔[3] یہ حضرت یعقوب اور ان کی زوجہ لیا کے تیسرے بیٹے لاوی کی نسل سے ہیں۔[4] لاوی کے تین بیٹے تھے: جرشون، قہات اور مراری، جن سے تین الگ الگ قبیلے وجود میں آئے: جرشونی، قہاتی اور مراری۔[5] حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون کا تعلق بھی اسی قبیلے سے تھا اور وہ عمرام بن قہات کی اولاد میں سے تھے۔

جب یوشع نے بنی اسرائیل کو سرزمین کنعان میں داخل کیا، تو لاویوں کو دیگر قبائل کی طرح زمین نہیں دی گئی، بلکہ ان کے درمیان صرف شہریں تقسیم کی گئیں، کیونکہ زمین کو "خدا کی ملکیت" سمجھا گیا اور لاویوں کو مقدس خدمت کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔۔[6][7] عہدِ حاضر میں، لاوی قبیلہ مختلف یہودی برادریوں میں ضم ہو چکا ہے، لیکن ان کی ایک ممتاز مذہبی حیثیت اب بھی برقرار ہے۔ آج دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ لاوی یہودی موجود ہیں، جن میں سفاردی اور مزراحی برادریوں کے بھی اسی کے قریب افراد شامل ہیں۔ لاوی یہودیوں کی کل یہودی آبادی میں تقریباً 4 فیصد نمائندگی ہے۔[8]

کہانت

[ترمیم]
ایک لاوی بنی اسرائیل پر شریعت کے احکام تلاوت کرتے ہوئے۔

جب بنی اسرائیل مصر سے نکلے، تو لاوی قبیلہ خاص طور پر تابوتِ مقدس کی خدمت کے لیے منتخب کیا گیا اور کاہنوں (پادریوں) کا تعلق اسی قبیلے سے مخصوص کر دیا گیا۔ [9] .[10]عبرانی بائبل کے مطابق، لاویوں کو اس لیے چُنا گیا کیونکہ جب باقی قوم سنہری بچھڑے کی پوجا میں مصروف تھی، تو صرف لاوی اپنے اختیار سے خدا کی عبادت کی طرف رجوع کر گئے۔ بعض محققین کا خیال ہے کہ ابتدا میں کہانت تمام قبائل کے لیے کھلی تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ منصب صرف لاویوں تک محدود ہو گیا۔[11] ، [12]

لاوی قبیلہ بنی اسرائیل کے لیے خاص دینی فرائض انجام دیتا تھا، جیسے کہ ہیکل (معبد) کی خدمت اور تقدیس۔ انھیں دسواں حصہ (عُشر) دیگر قبائل سے دیا جاتا تھا۔ تورات کے مطابق، مصر سے نکلنے والے لاویوں کی تعداد 22,300 تھی اور ان کی ذمے داری خیمۂ اجتماع کو نصب کرنا اور اُسے اُتارنا تھا۔ حضرت داود کے دور میں لاویوں کو چار شعبوں میں تقسیم کر دیا گیا:

  1. . کاہنوں کے معاونین
  2. . قاضی اور کاتب (مذہبی و عدالتی خُدام)
  3. . دروازہ دار (نگہبان)
  4. . موسیقار[13][14][15][16]

ان میں سے ہر شعبے (سوائے قاضیوں کے) کو 24 جماعتوں میں تقسیم کیا گیا، جو باری باری خدمت انجام دیتی تھیں۔ بعد ازاں جب شمالی سلطنت اسرائیل منہدم ہوئی، تو لاوی یہوداہ اور یروشلم کی طرف ہجرت کر گئے۔[17]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Bradman et al. 1999.
  2. Sean Ireton (2003)۔ "The Samaritans – A Jewish Sect in Israel: Strategies for Survival of an Ethno-religious Minority in the Twenty First Century"۔ Anthrobase۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-29
  3. "Levite synonyms, Levite antonyms"۔ 2 نوفمبر 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ Synonyms for Levite ... noun a member of the Hebrew tribe of Levi .. the branch that provided male assistants to ... {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  4. "Membership in the Levites is determined by paternal descent." "Medical Definition of Levite"۔ 19 أغسطس 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-19 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  5. "لاويون | سبط لاوي | St-Takla.org"۔ st-takla.org۔ 27 أغسطس 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-02 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  6. Joshua 13:33, cited in چارلز ہربرمین، مدیر (1913)۔ کاتھولک انسائیکلوپیڈیا۔ نیو یارک: روبرٹ ایپلٹن کمپنی {{حوالہ موسوعہ}}: پیرامیٹر |title= غیر موجود یا خالی (معاونت)
  7. Deuteronomy 18:2
  8. [1] آرکائیو شدہ 2019-04-25 بذریعہ وے بیک مشین
  9. (خروج 32: 26-29: وعدد 3: 9 و11-13 و41 و45
  10. Peake's Commentary on the Bible
  11. administering cities of refuge
  12. سفر العدد 18:21-25
  13. a Levite assigned to one area was punishable by death for encroaching on one of the other two areas
  14. Rambam
  15. 1أخبار 24-2
  16. "The Holy Temple Music"۔ 16 سبتمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ tractate Arachin (11a) that oral music was never to be uttered by anyone other than a Levite {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  17. 2أخبار 11:13-15

بیرونی روابط

[ترمیم]