آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لاہور لائینز لاہور ، پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک کرکٹ ٹیم ہے۔ اس ٹیم کی تاسیس لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2004/05 میں عمل میں آئی۔ اس ٹیم کا گھر میدان لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ ہے۔ مقامی سطح پر یہ ٹیم ہائیر ٹی/20 کپ میں حصہ لیتی ہے۔ اس ٹیم نے اپنا پہلا اعزاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی ڈولفنز کو 37 سکور سے ہرا کر حاصل کیا۔[1]
لاہور لائینز لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹوئنٹی/20 ٹیم ہے، اس کے علاوہ سیالکوٹ سٹالینز کے بعد ملک کی دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے۔ اس ٹیم نےپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی کپتانی میں فیصل بینک ٹوئنٹی/20 کپ 2010-11 میں فتح حاصل کی جس کی وجہ سے 2011 فیصل بینک سپر 8 ٹی/20 کپ میں رسائی حاصل کی۔ لاہور لائینز فیصل بینک ٹی/20 کپ 2013–14 کی فاتح ٹیم ہے اور چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
عدد۔
نام
قومیت
تاریخ پیدائش
بلے بازی
گیند بازی
دیگر معلومات
بلے باز
–
ناصر جمشید
(1989-12-06 ) 6 دسمبر 1989 (عمر 35 برس)
بائیں ہاتھ
–
احمد شہزاد
(1991-11-23 ) 23 نومبر 1991 (عمر 33 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ لیگ بریک
–
عمر صدیق
(1992-12-30 ) 30 دسمبر 1992 (عمر 32 برس)
بائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ آف بریک
–
سلمان علی
دائیں ہاتھ
آل راؤنڈرز
–
محمد حفیظ
(1980-10-07 ) 7 اکتوبر 1980 (عمر 44 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ آف سپن
کپتان
–
سعد نسیم
(1990-04-29 ) 29 اپریل 1990 (عمر 34 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ لیگ بریک
وکٹ کیپرز
–
عمر اکمل
(1990-05-26 ) 26 مئی 1990 (عمر 34 برس)
دائیں ہاتھ
جز وقتی سپنر
گیند باز
–
آصف رضا
(1987-01-11 ) 11 جنوری 1987 (عمر 38 برس)
بائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
–
وہاب ریاض
(1985-06-28 ) 28 جون 1985 (عمر 39 برس)
دائیں ہاتھ
بائیں ہاتھ فاسٹ
–
اعزاز چیمہ
(1987-01-11 ) 11 جنوری 1987 (عمر 38 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
–
عمران علی
(1980-10-21 ) 21 اکتوبر 1980 (عمر 44 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
–
عدنان رسول
(1981-05-01 ) 1 مئی 1981 (عمر 43 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ آف سپن
–
مصطفی اقبال
(1989-08-30 ) 30 اگست 1989 (عمر 35 برس)
بائیں ہاتھ
بائیں ہاتھ آرتھوڈوکس
–
محمد سعید
(1983-10-12 ) 12 اکتوبر 1983 (عمر 41 برس)
دائیں ہاتھ
دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
–
علی منظور
(1991-01-08 ) 8 جنوری 1991 (عمر 34 برس)
دائیں ہاتھ
بائیں ہاتھ آرتھوڈوکس
سابقہ مشہور کھلاڑی[ ترمیم ]
سیزن
ہائیر ٹی/20 کپ
سپر 8 ٹی/20 کپ
چیمپئنز لیگ ٹی/20
2004/05
گروپ سٹیج
–
–
2005/06
سیمی فائنل تک رسائی
–
–
2006/07
سیمی فائنل تک رسائی
–
–
2008/09
سیمی فائنل تک رسائی
–
کوالیفائی نہ کر سکی
2009
رنرز اپ
–
کوالیفائی نہ کر سکی
2009/10
سیمی فائنل تک رسائی
–
کوالیفائی نہ کر سکی
2010/11
چیمپئن
سیمی فائنل تک رسائی
کوالیفائی نہ کر سکی
2011/12
گروپ سٹیج
سیمی فائنل تک رسائی
کوالیفائی نہ کر سکی
2012/13
چیمپئن
سیمی فائنل تک رسائی
کوالیفائی نہ کر سکی
2013/14
چیمپئن
منعقد نہ ہو سکی
گروپ سٹیج
2014/15
رنرز اپ
کوالیفائی کر گئی
–
میچوں کی تفصیل اور نتائج[ ترمیم ]
چیمپئن لیگ ٹی/20 2014 سیزن[ ترمیم ]
لاہور لائینز نے پہلی بار چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کے لیے کوالیفائی کیا اور اس چیمپئنز لیگ کے آغاز سے لے کر پاکستان کی تیسری ایسی ٹیم بن گئی جس نے اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔[3]
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی ٹورنامنٹ کا شیڈول چیمپئنز لیگ کے شیڈول کے ساتھ ہی رکھ دیا تھا اس لیے لاہور لائینز کی ٹیم اس مقامی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہ تھی کیونکہ اس ٹیم نے چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لیے جانا تھا۔ اس ٹیم کی جگہ مقامی ٹورنامنٹ کے لیے لاہور لائینز کے نام سے ہی دوسری ٹیم تشکیل دی گئی جو مقامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی اور اسے پشاور پینتھرز کے ہاتھوں فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور لائینز کے ٹوئنٹی/20 کرکٹ کپتانوں کی فہرست:[4]
ایف آر کیبلز 2010-11 فیصل بینک ٹوئنٹی/20 کپ اور فیصل بینک سپر 8 ٹی/20 کپ 2011 کے لیے لاہور لائینز کے کفیل تھے۔ جبکہ چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 2014 کے لیے اس ٹیم کے کفیل برائیٹو پینٹس تھے۔[5]
ٹی/20 کپ سپر 8 ٹی/20 کپ موجودہ ٹیمیں سابقہ ٹیمیں فاتحین
سیالکوٹ سٹالینز (2005–06 , 2006–07 , 2008–09 , 2009 , 2009–10 , 2011–12 , 2012 S8 , 2015 S8 )
لاہور لائینز (2010–11 , 2012–13 , 2013–14 )
فیصل آباد وولوز (2004–05 , 2013 S8 )
پشاور پینتھرز (2014–15 , 2015–16 )
راولپنڈی ریمز (2011 S8 )
ناردرن (2019–20 )
خیبر پختونخوا (2020_21 )
خیبر پختونخوا (2021-22 )
سندھ (2022–23 )
میدان
متعلقات