لباب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لب (core) کا لفظ عربی کے لب سے ماخوذ ہے اور بنیادی طور پر جوہر (بمعنی مرکزی و اہم)، قلب و مغز (اہم) اور گودا (پھل) کے معنی رکھتا ہے،[1] یہ لفظ عربی سے اردو میں آیا ہے اور متعدد مواقع پر عام استعمال میں دیکھا جا سکتا ہے؛ مثال کے طور پر لب لباب کا لفظ[2] جس میں اہم (لباب) کے مزید اہم (لب) کی صورت میں لباب اور لب دونوں کا استعمال موجود ہوتا ہے۔ انگریزی میں بھی core کے لفظ کے یہی معنی ہوتے ہیں اور جہاں یہ فرانسیسی کے coeur سے ماخوذ ہے اور قلب، مغر و گودے کے معنی رکھتا ہے۔ چونکہ یہ لفظ اردو میں موجود بھی ہے[3] اور اس کے استعمال میں اصل لفظ لب کو اختیار کرنے پر ہونے والا اس کا بلا اعراب فارسی لفظ لب (ہونٹ) سے ابہام پیدا نہیں ہوتا اسی وجہ سے لب کی بجائے لباب کو اختیار کیا جا رہا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک عربی آن لائن لغت میں لفظ لب کا اندراج
  2. ایک اردو آن لائن لغت میں لفظ لب کا اندراج
  3. ایک اردو لغت میں لباب کا اندراج