لبوبو
| قسم | گداز کھلونا |
|---|---|
| موجد | کاسنگ لونگ (龍家昇) |
| کمپنی | ہاؤ2ورک (2015–2019)[1] پاپ مارٹ (2019–موجود) |
لبوبو (چینی: 拉布布) ایک گداز کھلونا ہے جو دراصل پُرکشش اور عجیب الخلقت الفوں کی ایک سیریز پر مبنی ہے۔ یہ کردار ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے اور بعد ازاں بیلجیم میں سکونت پزیر ہونے والے مصور کاسنگ لونگ (龙家昇) کے تخیل کی پیداوار ہے۔ یہ ننھے عفریت خصوصی طور پر چین کے مشہور خوردہ فروش پاپ مارٹ کے ذریعے فروخت کیے جاتے ہیں۔[2][3][4][5][6]
آغاز اور پس منظر
[ترمیم]لبوبو کی تخلیق سنہ 2015ء میں ہوئی جب کاسنگ لونگ نے اسے اپنی تخلیقی کہانیوں کی سیریز دی مانسٹرز کے لیے تیار کیا۔ اس سیریز پر شمالی یورپ کی دیومالائی روایات اور لوک کہانیوں کا گہرا اثر تھا، جن سے کاسنگ کو اپنے بچپن میں خاص لگاؤ رہا۔ ابتدا میں ان کرداروں کی نقاشی ہاؤ2ورک نامی کمپنی کے تعاون سے کی گئی مگر لبوبو کو اصل شہرت 2019ء میں اس وقت ملی جب پاپ مارٹ کے ساتھ اشتراک کیا گیا۔
پاپ مارٹ کے اشتراک کے بعد لبوبو نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں گداز کھلونوں کے شائقین میں مقبول ہوا۔ 2025ء تک لبوبو کے تین سو سے زائد مختلف ماڈل متعارف کرائے جا چکے تھے جن کی قیمت 15 امریکی ڈالر سے لے کر 960 ڈالر تک ہوتی ہے۔ سب سے بڑی اور مہنگی اشیا میں 79 سینٹی میٹر (31 انچ) اونچا ”میگا“ لبوبو شامل ہے۔
جون 2025ء میں بیجنگ میں لبوبو کی پہلی باضابطہ نیلامی ہوئی جس میں ایک اعشاریہ دو میٹر لمبے، پستئی سبز رنگ کے لبوبو کی ایک لاکھ ستر ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑
- ↑ "Sold at Auction: Kasing Lung, 龍家昇 Kasing Lung(Hong Kong)". invaluable.com (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-07-06.
- ↑ Adam Cheung (30 Apr 2025). ""I was told they were sold out. I wanted one immediately": Why countless guys are obsessed with those weird and wild Labubu dolls". British GQ (بزبان برطانوی انگریزی). Retrieved 2025-07-06.
- ↑ Jewil Anne M. Tabiolo (19 Oct 2024). "All You Need to Know:Labubu 'hottest collectible' right now". SunStar Publishing Inc. (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-07-06.
- ↑ Jeff Fernando (23 Oct 2024). "Labubu mania sweeps the Philippines: Celebrities can't get enough of these whimsical toys". Daily Tribune (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-07-06.
- ↑ "How These Little Elves Turned Into a Global Sensation"
{{حوالہ ویب}}: پیرامیٹر|آرکائیو یوآرایل=|آرکائیو تاریخ=درکار (معاونت) وپیرامیٹر|یوآرایل=غیر موجود یا خالی (معاونت)