مندرجات کا رخ کریں

لسانی درجہ بندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لسانیات میں زبان کی درجہ بندی سے مراد ایک جیسی یا ہم رشتہ زبانوں کو ایک ہی زمرے میں شامل کرنا ہے۔ لسانی درجہ بندی کی دو اہم اقسام ہیں: نسبی درجہ بندی (Genealogical Classification) اور نوعی درجہ بندی (Typological Classification)۔[1]

نسبی (یا تولیدی) درجہ بندی

[ترمیم]

نسبی یا تولیدی درجہ بندی میں زبانوں کو ان کے دو زمانی (diachronic) رشتے کے مطابق لسانی خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔[2] بہ الفاظ دیگر زبانوں کی ان کی تاریخی نشو و نما اور ارتقا کی بنیاد پر گروہ بندی کی جاتی ہے اور وہ زبانیں جو کسی مشترکہ جد سے نکلی ہوں، ایک ہی لسانی خاندان میں شامل کی جاتی ہیں۔

نوعی درجہ بندی

[ترمیم]

نوعی درجہ بندی میں زبانوں کی ان کی ساختی اور تفاعلی خصوصیات کی بنا پر گروہ بندی کی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ "Linguistics - Language classification". Encyclopedia Britannica (بزبان برطانوی انگریزی). Retrieved 2020-09-19.
  2. ↑ "Language Typology: Analytic versus Synthetic Languages". ELLO (English Language and Linguistics Online) (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2022-09-23. Retrieved 2020-09-19.