لطف علی خان لطف بریلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لطف علی خان لطف بریلوی (و 1881ء) بریلی کے محلہ سوداگران کے ایک نعت گو شاعر تھے، جو لطف تخلص کرتے تھے،[1] جن کو غزل میں نعت نگاری کی روایت کے سب سے پہلے بڑے شاعر مانا گیا ہے، انھوں نے نعت کے لیے بھرپور انداز میں غزل کی ہیئت کا استعمال کیا۔ ایک نعتیہ دیوان یادگار چھوڑا جس میں سراپا، خمسہ، قطعہ، منقبت اور نعتیں شامل ہیں۔[2]

دیوان[ترمیم]

ان کا دیوان پہلی بار مطبع گلشن محمدی لکھنئو سے طبع ہوا تھا اور اس اشاعت کے آخر میں اس کی تکمیل کا سال 1270ھ محلہ سوداگران اور ساکن بریلی بھی لکھا ہوا ہے۔ اس کے بعد مطبی آئینہ سکندر بریلی اور 1279ء میں مطبی نظامی کانتور سے چھپا۔ اب تک اس کے متعدد بار اشاعت ہو چکی ہے۔

اس دیوان میں 102 غزلیں، 97 اشعار کا سراپا اور ایک خمسہ شامل ہے۔ میلادیہ منظومات میں محفل میلاد منعقد کرنی کی برکت اور ان محافل میں فیوض وبرکات سے بہرہ ور ہونے کے لیے ان کے آداب بیان کیے گئے ہیں۔ لطف کی منظومات سے ان کے مکتب بریلی سے متعلق مخصوص مذہبی رجحانات کی عکاسی ہوتی ہے۔ لطف نے میلاد کے موضوع کو غزل کے انداز میں بیان کیا اور فنی ر صنفی سطح پر میلاد کی روایت کو آگغے بڑھایا اور مسلک اہلسنت کے عقائد کے مضامین قلمبند کیے۔ مقام رسالت اور مرتبہ و فضیلت محمدی کے بیان مین اپری وابستگی و محبت کا جابجا اظہار کر کے کیف اور تاثر کو نمایاں کر دیا ہے۔ ان کے دیوان میں نعتیہ غزلیں جا بجا نظر آتی ہیں۔[3]

میلادیہ منظومات[ترمیم]

میلادیہ منظومات مین محفل میلاد منعقد کرنے کی برکت اور ان محافل میں فیوض و برکات سے بہرہ ور ہونے کے لیے ان کے آداب بیان کرتے ہیں۔ ان کے میلادیہ منظومات کا غالب حصہ اہل حدیث علما کے خیالات کے رد عمل کے ط ور پر لکھا گیا جو محافل میلاد کو بدعت قرار دیتے ہیں۔ اس مسئلہ پر بریلوی اور اہل حدیث مکاتب فکر کے درمیان میں حمایت اور رد کا مناظراتی سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ لطف بریلوی نے اپنے اشعار میں محاقل میلاد کے انعقاد کے حق میں اور منکرین میلاد کے رد میں دلائل دیے ہیں اور ثبوت فراہم کرنے کے لیے انھوں نے کئی کتب کا حوالہ دیا ہے۔[3] مثلاً

مومنو جمع الجمواع میں لکھا ہے دیکھ لو
ہوتے ہیں حضرت بھی شامل محفل میلاد میں
[4]

جب کہ میلاد کے مخالفین کے بارے لکھتے ہیں

جو منکر اس کی عظمت کے ہیں شیطان مجسم ہیں
بہشتی جنتی ہیں دوستان مولد حضرت[5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ روہیل کھنڈ مع تاریخ بریلی، مولوی عبد العزیز خان، صفحہ 273-74، مہران اکیڈمی، کراچی، 1963ء
  2. ڈاکٹر ریاض مجید، اردو میں نعت گوئی، صفحہ 331، اقبال اکادمی، لاہور، 1990ء
  3. ^ ا ب محمد مظفر عالم جاوید صدیقی، اردو میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (تحقیق، تنقید، تاریخ) فکشن ہاؤس، لاہور۔ باب 3، صفحہ 440-445
  4. لطف علی لطف بریلوی، دیوان لطف، مطبع حیدری، صفحات 36-، بمبئی 1301ھ
  5. لطف علی لطف بریلوی، دیوان لطف، مطبع حیدری، صفحات15-، بمبئی 1301ھ