لعل شہباز قلندر مزار خودکش حملہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
لعل شہباز قلندر مزار خودکش حملہ
مضامین بسلسلہ شمال مغرب پاکستان میں جنگ
Lal Shahbaz Mazaar inside view 6.JPG
لعل شہباز قلندر مزار کا اندرونی حصہ
سہیون is located in سندھ
سہیون
سہیون
سہیون (سندھ)
سہیون is located in پاکستان
سہیون
سہیون
سہیون (پاکستان)
مقام سیہون، سندھ، پاکستان
تاریخ 16 فروری 2017
قسم حملہ
خودکش حملہ
ہتھیار دھماکا خیز بیلٹ، دستی بم
اموات 91 (+1 بمبار)[1][2]
زخمی
300+[3]
حملہ آور داعش (صوبہ خراسان)

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار کے اندر 16 فروری، 2017ء شام کے وقت ایک خود کش دھماکا ہوا۔ اس حملے میں 123 سے زیادہ افراد ہلاک اور 550 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ بی بی سی اردو نے 16 فروری 2017 بروز جمعرات کو رات 22:22 پر خبر نشر کی کہ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں کم سے کم 70 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکا جمعرات کی شام درگاہ کے اندرونی حصے میں اس وقت ہوا جب وہاں زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اے ایس پی سیہون کے مطابق خودکش حملہ آور سنہری دروازے سے مزار کے اندر داخل ہوا اور دھمال کے موقعے خود کو اڑا لیا۔

داعش نے ’اعماق نیوز ایجنسی‘ میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

لعل شہباز قلند کا مزار

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]