لفافہ (حیاتیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جسم کی جلد اور عضلات (muscles) کے درمیان پائی جانے والی اس نسیج کو انگریزی میں Fascia کہا جاتا ہے اور اردو میں لفافہ جس کی جمع لفافات کی جاتی ہے۔

یہ سفید لچکیلے اورایک پردہ کی مانند پھیلے ہوئےنسیجات ہوتے ہیں جن میں دھاگا نما ریشوں کا جال سا مربوط ہوتا ہے جو مختلف جگہ تناسب میں آپس میں ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ ریشے تمام جسم پر کھال کے نیچے کھال اور جسم کے عضلات یا گوشت (muscles) کے درمیان پردہ کا کام دیتے ہیں۔ ان ریشوں کا اصلی کام جسم کے مختلف حصوں کے درمیان ربط پیدا کیے رکھنا ہوتا ہے۔