مندرجات کا رخ کریں

لفظیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظیات (انگریزی: Diction) کے معنی الفاظ کا انتخاب اور صحیح استعمال، طرزِ تحریر اور طرزِ تقریر ہے۔[1] ادبی اصطلاح میں شاعر یا نثرنگار اظہارِ خیال کے لیے جو لفظ چنتا ہے وہی اس کی لفظیات قرار پاتے ہیں۔ اسلوب کے تنوع میں لفظیات کا بڑا حصہ ہے۔ شعر یا نثر کے آسان یا پیچیدہ، معرب، سادہ یا رنگین، مانوس یا غریب ہونے کا انحصار ان لفظوں پر ہے جنہیں شاعر یا نثرنگار نے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کے لیے پسند کیا ہو۔ لفظیات کے مطالعے سے شاعر اور نثرنگار کے شعوری اور غیر شعوری رجحانات پر روشنی پڑتی ہے۔ بعض لفظوں سے اس کی خاص رغبت، نفسیاتی کیفیات اور کشاکش کی غماز ہو سکتی ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگلش اردو ڈکشنری (حصہ دوم)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 135
  2. ڈاکٹر سہیل احمد خان، محمد سلیم الرحمٰن، منتخب ادبی اصطلاحات، شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،2005ء، ص 68