لم ڈھینگ

لم ڈھینگ یا راج ہنس (فلیمنگو) ایک لمبا استوائی خانہ بدوش پرندہ ہے، اس پرندے کی نسل کا تعلق ”فینی کوپٹیری ڈائی / ڈی“ (Phoenicopteridae) نسل سے ہے، اس کی چونچ لمبی، چپٹی اور درمیان میں خم دار ہوتی ہے، اس کی گردن لمبی، پتلی اور ٹانگیں بھی پتلی ہوتی ہیں، اس کے بال اور پروں کا رنگ گلابی ہوتا ہے۔
خصوصیات
[ترمیم]کبوتر، چڑیا، کوّا یا چھوٹے پرندے جو کم عمر ہوتے ہیں ان میں ایک فلاوینوائڈ قسم کا مادہ پایا جاتا ہے جو زیادہ تر مادہ میں ہوتا ہے لیکن چونکہ مادہ میں دودھ پیدا کرنے والے غدود بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سفید رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، لیکن فلیمنگو کا قدرتی نظام ہے اس کا نر دودھ کا اخراج کرتا ہے اور مری (ایسوفیگس) میں سرخ مادے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے دودھ کا رنگ سفید نہیں بلکہ سرخ ہو جاتا ہے۔ فلیمنگو جوڑے کا بچے کو دودھ پلانے کا طریقہ ممالیہ جانوروں میں سب سے عجیب ہے، ان کا دودھ سرخ خون جیسا ہوتا ہے جو نر کے جسم سے بذریعہ چونچ نکلتا ہے اور پھر یہ اس دودھ کو مادے کے سر پر رکھتا ہے جہاں سے دودھ بہتا ہوا مادے کی چونچ تک پہنچتا ہے اور پھر بچے کے منہ تک جاتا ہے۔ فلیمنگو بچوں کا رنگ ویسے تو سفید ہوتا ہے لیکن جب جب یہ جھینگے کھاتے ہیں تو ان کی خوبصورتی بڑھتی جاتی ہے اور ان کا رنگ لال ہونے لگتا ہے۔ ان کی طاقت جھینگوں سے ہے۔
فلیمنگو پرندہ ایک ٹانگ پر گھنٹوں کھڑا بھی رہ سکتا ہے، تحقیق میں سائنسدانوں کو یہ پتہ چلا ہے کہ فلیمنگو یا لم ڈھینگ دو پاؤں کی بجائے جب ایک پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ کم توانائی خرچ کرتے ہیں۔ ایک پاؤں پر کھڑے رہنے سے انھیں دوسرے پاؤں کو آرام دینے کا موقع مل جاتا ہوگا کیونکہ وہ باری باری دونوں پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں۔
عادات و اطوار
[ترمیم]یہ پرندہ غول کی شکل میں رہنا پسند کرتا ہے، عمومی طور پر یہ پرندہ کم گہری جھیلوں اور مرجانیہ ساحلوں پر رہنا زیادہ پسند کرتا ہے اسی لیے اس کی زیادہ افزائش اس طرح کی جھیلوں اور ساحلوں پر ہوتی ہے، دنیا میں پائے جانے والے مختلف نسل کے سب سے زیادہ فلیمنگو افریقا میں پائے جاتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ انسانی پہنچ سے دور جھیلیں ان کی اوّلین ترجیح شمار ہوتی ہیں۔ یہ اپنے پنجوں سے دلدل کھود کر اس میں پانی چوستا رہتا ہے اور پانی میں موجود مخصوص قسم کی کائی کو بطور خوراک سر جھکا کر کھاتا رہتا ہے۔ لم ڈھینگ فطرتاً غول بنا کر اپنی الگ کالونیاں بنا کر رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔ تنزانیہ کا ماحول ان کے لیے انتہائی سازگار ہوتا ہے۔ اس لیے یہ سب سے زیادہ تنزانیہ کی جھیلوں میں افزائش نسل کرتے ہیں۔
اقسام
[ترمیم]فلیمنگو یا لم ڈھینگ کی چھ اقسام ہیں جن میں بڑا لم ڈھینگ، چھوٹا لم ڈھینگ، امریکی لم ڈھینگ اور چلوی لم ڈھینگ قابل ذکر ہیں۔ جیمز لم ڈھینگ اور اینڈئین لم ڈھینگ دنیا میں اب بہت کم نظر آنے والی نسل ہے، دنیا میں سب سے زیادہ پائی جانے والی نسل ”بڑا لم ڈھینگ“ کی ہے۔[1]