لنگاہ سلطنت
ظاہری ہیئت
لنگاہ سلطنت | |||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| 1445ء–1530ء | |||||||||
1525ء میں ملتان | |||||||||
| حیثیت | سلطنت | ||||||||
| دار الحکومت | ملتان | ||||||||
| سرکاری زبانیں | فارسی | ||||||||
| عمومی زبانیں | ملتانی (سرائیکی)، ہندوی اور عربی | ||||||||
| مذہب | اسلام | ||||||||
| حکومت | موروثی بادشاہت | ||||||||
| سلطان | |||||||||
• 1445ء–1469ء | قطب الدین محمود لنگاہ | ||||||||
• 1527ء–1530ء | لشکر خاں لنگاہ | ||||||||
| تاریخی دور | متاخر قرون وسطی | ||||||||
• | 1445ء | ||||||||
• | 1530ء | ||||||||
| |||||||||
| موجودہ حصہ | |||||||||
لنگاہ سلطنت قرونِ وسطیٰ کے آخری دور کی ایک مسلم سلطنت تھی جو پندرھویں اور سولھویں صدی عیسوی کے درمیان مین برصغیر کے مغربی حصے میں واقع خطۂ پنجاب میں قائم رہی۔ اس سلطنت کا پائے تخت ملتان تھا اور یہ زیریں دوآب کے علاقے میں سب سے طاقتور سیاسی قوت سمجھی جاتی تھی۔ لنگاہ سلطنت کو 1527ء میں فتح کر لیا گیا تاہم یہ 1530ء تک محدود خود مختاری کے ساتھ قائم رہی یہاں تک کہ بالآخر اسے مغلیہ سلطنت میں ضم کر دیا گیا۔