کوہستان زیریں
خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ لوئرکوہستان خشک و بنجر پہا ڑیوں کى سرزمین مشکل زیست، ناکافى ترقى اور پھیلى ہوئى آبادى کى وجہ سے پہچاناجاتا ہے۔ ليکن اس کے باوجود ضلع لوئرکوہستان عجب جغرافيائي اہميّت اور حکمتِ عملانہ مقصديت کا حامل ہے۔ اس کے سرحدیں شمالى علاقہ جات، ملا کنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن سے ملتي ہيں۔ شاہراہِ قراقُرم کي گزرگاہ ہونے کي بنا پر اس ضلع ميں شعبہء سياحت کي بہتري کيلئے کافي استعداد موجود ہے۔ ہزارہ ڈويږن کے وجود سے 1976 ميں کوہستان بحثت ضلع وجود ميں آيا۔ یہ چار سب ڈويږن داسُو، کندیا پالس اور پٹن کے اشتملات پر مشتمل تها ۔ 1976 کے تباہ کُن زلزلے کے بعد اس پسماندہ ضلع کي تعمير و ترقي کي ذ مہ داري کو ہستان ڈيويلپمنٹ بورڈ کے سپرد کر دي گئي۔ اگرچہ بعد میں بورڈ کا خاتمہ ہوا لیکن ترقیاتی سرگرمیوں نے اپني رفتار برقرار رکھيي جغرافیائی دوري معاشي اور معاشرتي کمزوري یہاں کے اہم مسائل ہیں۔ 2014ء میں ضلع کوہستان کو ضلع اپرکوہستان اور ضلع لوئرکوہستان میں تقسیم کر دیا گیا جس کے بعد صوبے میں اضلاع کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ [1]