لوتے شیرنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لوتے شیرنگ
(زونگکھا میں: བློ་གྲོས་ཚེ་རིང ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Lotay Tshering March 2023.jpg
 

وزیر اعظم بھوٹان
آغاز منصب
7 نومبر 2018ء
حکمران جگمے کھیسر نامگیال وانگچوک
Fleche-defaut-droite-gris-32.png شیرنگ توبگے
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
صدر دروک نیامروپ شوگپا
آغاز منصب
14 مئی 2018ء
نائب شیرب گیالتشین
Fleche-defaut-droite-gris-32.png ٹنڈن ڈورجی
شیرب گیالتشین (قائم مقام) Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 10 مئی 1969 (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تھمپو  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Bhutan.svg بھوٹان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت دروک نیامروپ شوگپا  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ڈھاکہ
یونیورسٹی آف کینبرا  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  جراح،  طبیب  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان زونگکھا  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
Lotay Tshering signature.svg
 

لوتے شیرنگ (انگریزی: Lotay Tshering) بھوٹانی سیاست دان اور طبیب جو ملک کے وزیر اعظم ہیں۔[1][2] وہ دروک نیامروپ شوگپا کے 14 مئی 2018ء سے صدر بھی ہیں۔[3][4]

وہ پیشے کے لحاظ سے ایک ماہِر علم البول (یورالوجسٹ) ہیں۔ انہوں سنہ 2013ء میں سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے 2013ء کے قومی اسمبلی انتخابات لڑے تھے مگر وہ اور ان کی جماعت پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئی۔[5]

انہوں نے 2018ء کے قومی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ان کی جماعت نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔[6] 7 نومبر 2018ء کو انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔[7]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

شیرنگ 10 مئی 1969ء[8][9] کو ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔[10]

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شیروبتس کے پنکھا ہائی اسکول سے حاصل کی۔[10] انہوں نے ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش سے 2001ء میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔[10] 2007ء میں، انہوں نے میڈیکل کالج آف وسکونسن، امریکا سے بولیات کی تعلیم حاصل کی۔ بھوٹان لوٹنے کے بعد وہ ملک میں واحد بولیات کے ماہر تھے۔ 2010ء میں انڈورولوجی کی تعلیم سنگاپور جنرل اسپتال، سنگاپور اور اوکیاما یونیورسٹی، جاپان سے حاصل کی۔[11] 2014ء میں انہوں نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کنبیرا سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔[11]

ذاتی زندگی[ترمیم]

شیرنگ کی زوجہ ایک طبیبہ ہیں جن کا نام اُگیَن دیما ہے۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریجنل ریفرل اسپتال سے ایک لڑکا اور لڑکی بھی گود لی ہے۔[10]

سیاسی سفر[ترمیم]

شیرنگ نے 2013ء کے قومی اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا لیکن شروعاتی مرحلے میں ہی ہار گئے۔[12]

14 مئی 2018ء کو تیسرے قومی اسمبلی انتخابات سے پانچ مہینے پہلے، انہوں نے 1155 ووٹ حاصل کیے اور دروک نیامروپ شوگپا کے صدر منتخب ہو گئے۔[13]

شیرنگ کی پارٹی نے بھوٹان کے قومی اسمبلی انتخابات، 2018ء میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں اور ان کی پارٹی دروک نیامروپ شوگپا پہلی بار حکومت میں آئی۔[14]

وزیر اعظم[ترمیم]

7 نومبر، 2018ء کو آپ کو شیرنگ توبگے کی جگہ بھوٹان کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔[15][16][17]

کابینہ[ترمیم]

شیرنگ نے 3 نومبر، 2018ء کو اپنی 10 رکنی کابینہ کا اعلان کیا۔[18]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Dr Lotay Tshering is the prime minister candidate". کوینسیلون آن لائن. 23 اکتوبر 2018. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018. 
  2. "Narendra Modi congratulates newly elected PM of Bhutan". ہندوستان ٹائمز. 19 اکتوبر 2018. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018. 
  3. "DNT elects Dr. Lotay Tshering as President and Dasho Sherub Gyeltshen as Vice President". بی بی ایس (بزبان امریکی انگریزی). 2018-05-14. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2018. 
  4. "Ready to lead DNT, says Dr Lotay Tshering – KuenselOnline". www.kuenselonline.com (بزبان امریکی انگریزی). 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2018. 
  5. چودھری، دیپانجن رائے (20 اکتوبر 2018). "Centre-left DNT win may strengthen India-Bhutan relations". دی اکنامک ٹائمز. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2018. 
  6. "Bhutan chooses new party to form government". ٹائمز آف انڈیا. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2018. 
  7. "Dr Lotay Tshering sworn in as Bhutan's new prime minister". دی انڈین ایکسپریس. 1954-11-07. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018. 
  8. "Dr Lotay Tshering". www.facebook.com. 
  9. "Bhutan 2018 Elections". www.peldendrukpa.com. 
  10. ^ ا ب پ ت "The persuasive president – KuenselOnline". www.kuenselonline.com. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2018. 
  11. ^ ا ب "11 Things To Know About Bhutan's New Prime Minister Dr Lotay Tshering". bhutantimes.com. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2018. 
  12. "DNT elects Dr. Lotay Tshering as President and Dasho Sherub Gyeltshen as Vice President". 14 May 2018. 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2018. 
  13. "Bhutan chooses new party to form government". Times of India. 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2018. 
  14. "Dr Lotay Tshering sworn in as Bhutan's new prime minister". The New Indian Express. 7 November 1954. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018. 
  15. :35 (19 April 2017). "Lotay Tshering sworn in as Bhutan's new prime minister - Xinhua | English.news.cn". Xinhuanet.com. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018. 
  16. "New PM's Cabinet inaugurated in Bhutan". English.kyodonews.net. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018. 
  17. "Bhutan's Newly Elected Prime Minister Lotay Tshering Unveiled The 10 Cabinet Ministers On 3 November 2018". www.bhutantimes.com. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2018.