لوقا کی انجیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


متی اور لوقا کی انجیل کے ایک بنیادی ماخذ کا مفروضہ، جس کے مطابق ان کا ایک ماخذ مرقس ہے اور ایک دوسرا ماخذ بھی ہے ، جس کا ایک بڑا حصہ دونوں اناجیل میں ملتا ہے۔ جس کو اس تصویر کی مدد سے واضح کیا گيا ہے۔

مصنف[ترمیم]

لُوقا ایک طبیب تھا جو کئی بار پولس رسول کا ہمسفر رہ چکا تھا۔

زمانہ تصنیف[ترمیم]

اُن نے یہ انجیل غالبا 60 تا 65 عیسوی کے دوران ایک معزز یونانی شخص تھیفلس(تھیُفِلس) کے لیے تحریر کی۔

تعارف و مندرجات[ترمیم]

لوقا نے اس انجیل میں یسوع مسیح کو دنیا کے منجی اور کامل انسان کے طور پر پیش کیا ہے۔ وہ یسوع کے ایک کنواری سے پیدا ہونے کے واقعہ سے اس انجیل کی ابتدا کرتا ہے۔اس بارے میں جو تفصیلات اس نے بہم پہنچائی ہیں وہ ہمیں کہیں اور نہیں ملتیں۔ پھر وہ گلیل میں یسوع کی خدمت اور اس کے بعد آپ کی یروشلم کی مسافرت کا حال کافی تفصیل سے بیان کرتا ہے۔ آخر میں یسوع کی صلیبی موت کے بعد آپ کے پھر سے زندہ ہو جانے پر آپ کے شاگرد خوشی مناتے اور آسمان سے نازل ہونے والی قوت یعنی پاک روح کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جہاں متی رسول اپنی انجیل میں یسوع کو بطور مسیح اور مرقس رسول آپ کو خدا کے خادم کے طور پر پیش کرتے ہیں وہاں لوقا آپ کو ایک ایسے انسان کامل اور خداوند کے طور پر پیش کرتا ہے جس کا سلسلہ نسب آدم تک پہنچتا ہے۔ (باب 3 آیت 28 تا 38)
یسوع تاریخ عالم کے عظیم افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ لوقا آپ کو واقعات کا محور قرار دیتا ہے۔ یسوع کی تعلیم، آپ کے اعمال، آپ کی صلیبی موت اور آپ کے مردوں میں جی اٹھنے سے آپ کی جلالی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔