مندرجات کا رخ کریں

لوک سبھا اسپیکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Speaker the Lok Sabha
Lok Sabhā Adhyakṣa
Logo of The Lok Sabha
موجودہ
Om Birla

19 June 2019 سے
خطاب
  • Honourable (Inside India)
  • His/Her Excellency (Outside India)
قسمSpeaker
حیثیت
رکنلوک سبھا
جواب دہبھارتی پارلیمان
رہائش20, Akbar Road، نئی دہلی، دہلی, India[1]
نشستبھارتی پارلیمان کی نئی عمارت، نئی دہلینئی دہلیدہلی, India
تقرر کُننِدہAll رکن پارلیمان، لوک سبھا
مدت عہدہDuring the life of the Lok Sabha (five years maximum); renewable
قیام بذریعہArticle 93 of the آئین ہند
پیشرومجلس دستور ساز
تاسیس کنندہGanesh Vasudev Mavalankar (1952–1956)
تشکیل15 May 1952
نائبDeputy Speaker of the Lok Sabha
تنخواہ 450,000 (امریکی $6,300)
(per month)
5,400,000 (امریکی $76,000)
(annually)
ویب سائٹspeakerloksabha.nic.in

اسپیکر لوک سبھا (سنسکرت حروف تہجی کی بین الاقوامی نقل حرفی: Lok Sabhā Adhyakṣa) لوک سبھا کے صدر نشین اور اس کے اعلیٰ ترین عہدے دار ہوتے ہیں، جو بھارتی پارلیمان کا ایوان زیریں ہے۔[2] اسپیکر کا انتخاب عام طور پر عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں کیا جاتا ہے اور بھارتی درجہ مراتب میں ترتیب میں ان کا مقام چھٹا ہوتا ہے۔[3]

اسپیکر کو آئینی مدت کی ضمانت حاصل نہیں ہوتی اور ان کا عہدہ لوک سبھا کی مرضی پر موقوف ہوتا ہے، یعنی ایوان کی اکثریت کسی بھی وقت قرارداد منظور کر کے انھیں عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔[4] طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے اسپیکر بلرام جاکھڑ تھے، جن کا دورانیہ 9 سال اور 329 دن پر محیط تھا۔

انتخاب

[ترمیم]

نومنتخب اراکین پارلیمان اسپیکر کا انتخاب اپنے میں سے کرتے ہیں۔ عموماً وہ شخصیت منتخب کی جاتی ہے جو ایوان کے طریقہ کار سے بخوبی واقف ہو اور حکومتی و اپوزیشن دونوں کی قابلِ قبول ہو۔

عام انتخابات کے بعد صدر بھارت لوک سبھا کے پہلے اجلاس اور اسپیکر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں۔ وزیر اعظم یا وزیر برائے پارلیمانی امور امیدوار کا نام پیش کرتے ہیں، تاہم کوئی بھی رکن اپنا نام پیش کر سکتا ہے۔ 1952، 1967، 1976 اور 2024 میں اسپیکر کے لیے باضابطہ انتخابات ہوئے۔[5][6][7][8] اگر صرف ایک امیدوار ہو تو رائے شماری نہیں ہوتی، ورنہ ووٹنگ آواز کے ووٹ یا تقسیم کے ذریعے کی جاتی ہے۔[9]

اختیارات و فرائض

[ترمیم]

اسپیکر اجلاس کی کارروائی چلاتے ہیں، یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کوئی مسودۂ قانون منی بل ہے یا نہیں، ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھتے ہیں، بدسلوکی پر ارکان کو معطل یا سزا دے سکتے ہیں اور مختلف تحریکوں جیسے تحریک عدم اعتماد، اجلاس ملتوی کرنے کی تحریک اور توجہ دلاؤ نوٹس کی اجازت دیتے ہیں۔ تمام تقاریر اسپیکر کو مخاطب کر کے کی جاتی ہیں اور وہ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت بھی کرتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں اسپیکر کے ہم منصب اس کے صدر نشین ہوتے ہیں جو نائب صدر بھارت بھی ہوتے ہیں۔ اسپیکر اور نائب اسپیکر دونوں کو اکثریت کی قرارداد سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

تمام منظور شدہ بلوں پر اسپیکر کے دستخط ضروری ہوتے ہیں تاکہ وہ راجیہ سبھا کو بھیجے جا سکیں۔ برابری کی صورت میں اسپیکر کو فیصلہ کن ووٹ کا اختیار ہوتا ہے، جو عام طور پر موجودہ صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[10]

برطرفی

[ترمیم]

آئینِ ہند کے آرٹیکل 94 کے تحت اسپیکر کو لوک سبھا کے کل موجودہ ارکان کی اکثریت کی قرارداد سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔[4] اس کے علاوہ، لوک سبھا کی رکنیت کے لیے نااہلی (مطابق قانون نمائندگی عوام 1951ء کی دفعات 7 اور 8) کی صورت میں بھی اسپیکر کا عہدہ ختم ہو جاتا ہے۔[11]

قائم مقام اسپیکر

[ترمیم]

عام انتخابات اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد محکمہ قانون سازی کی جانب سے سینئر ترین ارکان کی فہرست وزارت پارلیمانی امور، حکومت ہند کو بھیجی جاتی ہے، جو صدر کو نام پیش کرتی ہے۔ صدر بھارت قائم مقام اسپیکر مقرر کرتے ہیں۔[12][13]

پہلا اجلاس، جس میں اسپیکر اور نائب اسپیکر منتخب کیے جاتے ہیں، قائم مقام اسپیکر کی صدارت میں ہوتا ہے۔ اسپیکر کی غیر موجودگی میں نائب اسپیکر فرائض انجام دیتے ہیں اور دونوں کی غیر موجودگی میں اسپیکر کے مقرر کردہ چھ رکنی پینل سینئرٹی کی بنیاد پر صدارت کرتا ہے۔

اہلیت

[ترمیم]
  • بھارتی شہریت؛
  • کم از کم عمر 25 سال؛
  • حکومت ہند یا کسی ریاستی حکومت کے ماتحت منافع بخش عہدے پر فائز نہ ہو؛
  • مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔

پرو ٹیم اسپیکروں کی فہرست

[ترمیم]
نمبر تصویر اسپیکر
(Birth-Death)
حلقہ مدت دفتر سیاسی جماعت لوک سبھا وزیر برائے پارلیمانی امور
آغاز اختتام مدت
13 Anant Geete
(born 1951)
Ratnagiri 20 October
1999
22 October
1999
2 ایام شو سینا 13th
(1999)
Pramod Mahajan
14 سومناتھ چٹرجی
(1929–2018)
Bolpur 24 May
2004
3 August
2004
71 ایام بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی 14th
(2004)
غلام نبی آزاد
15 Manikrao Hodlya Gavit
(1934–2022)
Nandurbar 31 May
2009
4 June
2009
4 ایام انڈین نیشنل کانگریس 15th
(2009)
Pawan Kumar Bansal
16 کمل ناتھ
(born 1946)
Chhindwara 11 June
2014
15 June
2014
4 ایام 16th
(بھارت کے عام انتخابات، 2014ء)
وینکائیا نائیڈو
17 Virendra Kumar Khatik
(born 1954)
Tikamgarh 17 June
2019
19 June
2019
2 ایام بھارتیہ جنتا پارٹی سترہویں لوک سبھا
(بھارت کے عام انتخابات، 2019ء)
Pralhad Joshi
18 Bhartruhari Mahtab
(born 1957)
Cuttack 24 June 2024 26 June 2024 2 ایام اٹھارہویں لوک سبھا
(بھارت کے عام انتخابات، 2024ء)
کرن ریجیجو

فہرست اسپیکر

[ترمیم]

نوٹ:

برسرعہدہ موت
§ استعفی
نمبر تصویر اسپیکر
(Birth-Death)
حلقہ دفتر کی مدت سیاسی جماعت لوک سبھا نائب اسپیکر
آغاز اختتام مدت
1 G. V. Mavalankar
(1888–1956)
Ahmedabad 15 May
1952
27 February
1956[†]
3 سال، 288 ایام انڈین نیشنل کانگریس 1st
(1951–52)
ایم اے آیانگر
2 ایم اے آیانگر
(1891–1978)
Chittoor 8 March
1956
4 April
1957
6 سال، 22 ایام Hukam Singh
5 April
1957
31 March
1962
2nd
(1957)
3 Hukam Singh
(1895–1983)
Patiala 17 April
1962
16 March
1967
4 سال، 333 ایام 3rd
(1962)
S. V. Krishnamoorthy Rao
4 نیلم سنجیوا ریڈی
(1913–1996)
Hindupur 17 March
1967
19 July
1969[§]
2 سال، 124 ایام 4th
(1967)
Raghunath Keshav Khadilkar
5 Gurdial Singh Dhillon
(1915–1992)
Tarn Taran 8 August
1969
17 March
1971
6 سال، 110 ایام انڈین نیشنل کانگریس (آر)
G. G. Swell
22 March
1971
1 December
1975[§]
5th
(1971)
6 Bali Ram Bhagat
(1922–2011)
Arrah 15 January
1976
25 March
1977
1 سال، 69 ایام
(4) نیلم سنجیوا ریڈی
(1913–1996)
Nandyal 26 March
1977
13 July
1977[§]
109 ایام جنتا پارٹی 6th
(1977)
Godey Murahari
7 K. S. Hegde
(1909–1990)
Bangalore South 21 July
1977
21 January
1980
2 سال، 184 ایام
8 Balram Jakhar
(1923–2016)
Ferozpur 22 January
1980
15 January
1985
9 سال، 329 ایام انڈین نیشنل کانگریس 7th
(1980)
G. Lakshmanan
Sikar 16 January
1985
18 December
1989
8th
(بھارت کے عام انتخابات، 1984ء)
M. Thambidurai
9 Rabi Ray
(1926–2017)
Kendrapara 19 December
1989
9 July
1991
1 سال، 202 ایام جنتا دل 9th
(1989)
Shivraj Patil
10 Shivraj Patil
(born 1935)
Latur 10 July
1991
22 May
1996
4 سال، 317 ایام انڈین نیشنل کانگریس 10th
(1991)
S. Mallikarjunaiah
11 P. A. Sangma
(1947–2016)
Tura 23 May
1996
23 March
1998
1 سال، 304 ایام انڈین نیشنل کانگریس 11th
(1996)
Suraj Bhan
12 G. M. C. Balayogi
(1951–2002)
Amalapuram 24 March
1998
19 October
1999
3 سال، 342 ایام تیلگو دیشم پارٹی 12th
(1998)
پی ایم سعید
22 October
1999
3 March
2002[†]
13th
(1999)
13 Manohar Joshi
(1937–2024)
Mumbai North Central 10 May
2002
2 June
2004
2 سال، 23 ایام شو سینا
14 سومناتھ چٹرجی
(1929–2018)
Bolpur 4 June
2004
31 May
2009
4 سال، 361 ایام بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی 14th
(2004)
Charanjit Singh Atwal
15 میرا کمار
(born 1945)
Sasaram 04 June
2009
04 June
2014
5 سال، 0 ایام انڈین نیشنل کانگریس 15th
(2009)
Kariya Munda
16 Sumitra Mahajan
(born 1943)
Indore 06 June
2014
17 June
2019[14]
5 سال، 11 ایام بھارتیہ جنتا پارٹی 16th
(بھارت کے عام انتخابات، 2014ء)
M. Thambidurai
17 Om Birla
(born 1962)
Kota 19 June
2019
24 June
2024[15]
7 سال، 89 ایام سترہویں لوک سبھا
(بھارت کے عام انتخابات، 2019ء)
Vacant
26 June
2024
Incumbent اٹھارہویں لوک سبھا
(بھارت کے عام انتخابات، 2024ء)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "{{subst:PAGENAME}} Shava – Members"۔ Sansad.in
  2. "The Office of Speaker Lok Sabha"۔ speakerloksabha.nic.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-28
  3. "Order of Precedence of India" (PDF)۔ وزارت داخلی امور، حکومت ہند۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-23
  4. 1 2 "Vacation and Resignation of, and Removal from, the Offices of Speaker and Deputy Speaker"
  5. "Election of Speaker and Deputy Speaker and Nomination of Panel of Chairpersons" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-21
  6. "The Office of Speaker Lok Sabha"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-21
  7. "Lok Sabha Speaker elected without contest since Independence"
  8. "Modi's fragile new majority passes first test with election of speaker"۔ The Independent۔ 26 جون 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-26
  9. "Congress' Kodikunnil Suresh files nomination for LS Speaker post, forcing first-ever contest since 1946"۔ Onmanorama۔ 25 جون 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-25
  10. "Parliament of India, Lok Sabha"۔ 2016-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-22
  11. "Sections 7 & 8, Representation of the People Act, 1951" (PDF)۔ 2015-05-01 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-02
  12. "Who will be the pro-tem speaker of 18th Lok Sabha?"
  13. Akash Deep Ashok (4 جون 2014)۔ "Pro tem Speaker: All you need to know about this parliamentary post"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-09-21
  14. Nistula Hebbar (5 Apr 2019). "Sumitra Mahajan says she will not contest, leaves it to BJP to decide on candidate for Indore seat". The Hindu (بزبان بھارتی انگریزی). ISSN:0971-751X. Retrieved 2023-12-22.
  15. "President Droupadi Murmu orders dissolving of 17th Lok Sabha: Rashtrapati Bhavan communique"۔ 5 جون 2024