لڑکی، عورت، دیگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لڑکی، عورت، دیگر
Girl, Woman, Other (Evaristo novel).png
پہلے ایڈیشن کا صفحہ اول
مصنف Bernardine Evaristo
قاری Anna-Maria Nabirye[1]
مصور سرورق Neil Kenlock (photos)[2]
Ali Campbell (design)[2]
ملک United Kingdom
زبان English
صنف LGBT fiction
محل وقوع United Kingdom
ناشر Hamish Hamilton
تاریخ اشاعت
2 مئی 2019
طرز طباعت Print (مجلد and paperback) and برقی کتاب
صفحات 464
اعزازات 2019 Booker Prize
آئی ایس بی این 978-0-241-36490-1
OCLC 1114328373
823/۔92
LC Class PR6055.V25 G57 2019

لڑکی، عورت، دیگر (انگریزی: Girl, Woman, Other) برناردین اواریستو کا آٹھواں ناول ہے جسے ہامش ہیملٹن نے 2019ء میں شائع کیا ہے۔ یہ ناول کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 12 لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ 2019ء کا مین بکر پرائز اسی ناول کے حصہ میں آیا۔

جائزہ[ترمیم]

یہ ناول مکمل ایک کہانی پر مشتمل نہیں ہے بلکہ ہر باب میں الگ الگ کرداروں کا تذکرہ ہے جس میں زیادہ تر سیاہ فام خواتین ہیں۔ ناول میں یہ کردار دنیا سے محو گفتگو ہیں۔ حالانکہ ہر باب ایک مختلف کردار پر محیط ہے مگر ان کا آپس میں کچھ نہ کچھ ربط ضرور ہے۔

ناول میں نسوانیت، سیاست، حب الوطنی، کامیابی، رشتہ داری اور جنسیت[3] جیسے موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ انہوں نے ناول کی تحریک کے بارے میں کہا:

میں غائب کو حاضر میں لانا چاہتی تھی۔ مجھے یہ بات بہت کھلتی تھی کہ ادب میں سیاہ فام عورتوں کی نمائندگی بالکل نہیں ہے۔ میں اس ناول میں 12 کردار پیش کیے ہیں۔ میرا منصوبہ تھا کہ ان کی عمر نوجوانی سے 90 کے درمیان میں ہو اور ان کی پیدائش کے وقت کے حالات بھی قلمبند کروں۔ ناول میں دیگر کی ترجمانی کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ناول میں عورت کو کئی طریقے سے پیش کیا گیا ہے بعض دفعہ ایک خاتون نے دوسری کا تعارف کرایا ہے۔ میں نے خواتین کا ناول بنانے کی کوشش کی ہے۔[4]

استقبالیہ[ترمیم]

تنقید[ترمیم]

کتابوں پر جائزہ کی وہبسائٹ بک مارکس نے کہا ہے کہ 57 فیصد ناقدین نے اس ناول پر پھسپھسا سا تبصرہ کیا ہے جبکہ 43 فیصد ناقدین کا تبصرہ مثبت رہا ہے۔[5]

فائنینشئل ٹائمز کی ایمیلی روڈز کا کہنا ہے کہ “ایوارسٹو اس موضوع پر حساس طریقے سے لکھتی ہیں کہ ہم اپنی اولاد کی پرورش کیسے کرتی ہیں۔ ہم اپنے کیرئر کا انتخاب کیسے کرتی ہیں، ہم درد کا اظہار کیسے کرتی ہیں اور ہمارا طریقہ محبت کیا ہے،“ سنڈے ٹائمز کی یوحنا تھومس-کور نے ناول لڑکی، عورت دیگر کے بارے میں کہا ہے “۔۔۔ یہ ناول موضوع کا حق ادا کرتا ہے، یہ 12 سیاہ فام خواتین کی زندگی کے جدوجہد،آرزو، تنازعات اور دھوکا کو بڑی خوبصورتی سے نثری اور شعری انداز میں بیان کیا ہے۔ وہیں نیو اسٹیٹس مین کی سارہ لیپیڈو مینیکا کا خیال ہے کہ “ایوارستو ادب کے کینوس کو وسیع تر کرتی جا رہی ہیں۔ اگر آپ دور جدید کے برطانیہ کو سجھنے کے خواہاں ہیں تو انہیں پڑھیں۔[5]

اعزازات[ترمیم]

لڑکی، عورت اور وہ کو مارگریٹ ایٹ وڈ کے دی ٹیسٹمینٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر 2019ء بکر پرائز کے نوازا گیا ہے۔[6] اسے 2019ء گورڈون برن پرائز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔[7] بکر کے حکموں نے اس ناول کے بارے میں کہا “نسوانیت اور دور جدید کے برطانیہ کے بارے میں جاننے کے لیے اسے ضرور پڑھا جانا چاہیے۔“[8]

دی واشنگٹن پوسٹ نے نے کتاب کی تعریف کرتے ہوئے اسے 2019ء کی دس بہترین کتابوں میں شامل کیا ہے۔[9]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Girl, Woman, Other"۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2019۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  2. Frazer-Carroll، Micha۔ "Girl, Woman, Other by Bernardine Evaristo review – joy as well as struggle"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  3. Sethi، Anita۔ "Interview: Bernardine Evaristo: 'I want to put presence into absence'"۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2019۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  4. ^ ا ب "Girl Woman Other"۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  5. Flood, Alison (14 October 2019), "Margaret Atwood and Bernardine Evaristo share Booker prize 2019", The Guardian.
  6. Fraine, Laura (17 July 2019), "Shortlist announced for Gordon Burn Prize 2019", NewWritingNorth. Retrieved 15 October 2019.
  7. ABC / Reuters۔ "Margaret Atwood and Bernardine Evaristo win the 2019 Booker Prize"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  8. "Best Books of 2019"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 November 2019۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)