لہوڑا
ظاہری ہیئت
| لہوڑا | |
|---|---|
| سائنسی درجہ بندی |
لہوڑا (نباتاتی نام Tecomella undulata)درختوں کی ایک قسم جو عربی میں فرفار اور انگریزی میں Tecomella اور تھر کے علاقے میں روہیداکہلاتا ہے۔
لہوڑا چکوال اور خوشاب کے کھلے اور گھنے جنگلوں میں اگنے والا ایک درخت ہے سطح سمندر سے بارہ سو فٹ بلند گرم اور خشک علاقوں میں پایا جاتا ہے گرمی کی شدت بڑھنے پر گہرے اور ہلکے مالٹا رنگ کے پھول آتے ہیں اس کے پتے بکریاں اور مویشی بڑے شوق سے کھاتے ہیں اس کی لکڑی عموما چارپائیوں کے پائے بنانے اور قصاب گوشت کاٹنے کی مڈھی ( لکڑی کا کُندا)میں استعمال ہوتی ہے یہ ایک درمیانے درجے کا درخت ہے جو معیاری لکڑی پیدا کرتا ہے بھارت کی ریاست راجھستان میں اس کے پھول کو ریاستی پھول کا درجہ حاصل ہے۔