لہو اور قالین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لهو اور قالین میرزا ادیب کا تحریر کرده ﮈراما ہے۔اس میں انھوں نے ایک ماں کی برداشت اور قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کہانی تخلیق کی ہے۔انھوں نے اس ﮈراما میں یہ اظہار کیا ہے کہ ماں کا دل بالکل ایک سمندر کی طرح ہوتا ہے ایک اتھاہ سمندر ,جس طرح سمندر میں بڑی سے بڑی چیز سما جاتی ہے ,کوئی دیکھنے والا اندازہ ہی نہیں کر سکتا کہ اس سمندر میں کیا کیا سمایا ہوا ہے نہ ہی کوئی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ اس سمندر میں مزید کیا کچھ ﮈوب سکتا ہے,اسی طرح ماں کا دل ہے اس میں بڑے سے بڑا غم دفن ہو سکتا ہے جس کا کوئی شخص اگر اندازہ لگانا بھی چاہے تو نہیں لگا سکتا