مندرجات کا رخ کریں

لہہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لہہ
لیھ / གླེ་
شہر
شہر لہہ کا منظر
شہر لہہ کا منظر
ملک بھارت
ریاستجموں و کشمیر
ضلعلہہ
رقبہ
 • کل45,110 کلومیٹر2 (17,420 میل مربع)
بلندی3,500 میل (11,500 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل27,513
 • کثافت0.61/کلومیٹر2 (1.6/میل مربع)
زبانیں
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ویب سائٹwww.leh.nic.in

لِہہ یا لیہہ بھارت کی ریاست جموں و کشمیر کے خطّہ لداخ کا ایک شہر ہے۔ یہ شہر ہمالیہ سلطنت لداخ کا پایۂ تخت تھا۔ اب ضلع لہہ کا پایۂ تخت ہے۔ گجرات کے کچھ کے بعد ضلعِ لہہ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے۔ سری نگر سے 160میل مشرق میں لداخ کوہستانی سلسلے کے دامن میں لہہ واقع ہے۔ یہ ایشیا کی سب سے بلند موسمی رصدگاہ (Meteorological Observatory) ہے۔

جغرافیہ

[ترمیم]

لہہ سطحِ بحر سے 3،500 میٹر (11،483 فیٹ) بلندی میں واقع ہے۔ فی سال تقریبا 90 ملی میٹر بارش یہاں ملتی ہے۔ موسمِ سرما میں درجۂ حرارت منفی اٹھائیس (-28) سیلشیس تک پہنچتا ہے اور موسمِ گرما میں تینتیس سیلشیس تک پہنچتا ہے۔ 434کلو میٹر لمبی سری نگر - لہہ شاہراہ اور 473 کلومیٹر لمبی منالی - لہہ شاہراہ لہہ سے رابطے کے اہم راستے ہیں۔ موسم کے مسائل کی وجہ سے دونوں شاہراہ خصوصی اوقات میں ہی کھلتی ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]

17 ویں صدی ء میں راجا سینگے نمگیال نے لہہ محل تعمیر کیا۔ شاہی خاندان یہیں آباد تھے۔ بعد میں19ویں صدی ء میں یہ محل کشمیری افواج نے قبضہ کیا۔ اس محل کو 9 منازل ہیں۔

سیاحت کے مقامات

[ترمیم]
  • ستونِ امن
  • لہہ محل
  • عجائب خانۂ جنگ
  • جامع مسجد
  • جوکھانگ گومپا
  • نمگیال سیمو گومپا
  • شنکر گومپا
  • لہہ مساراتِ نوردی
  • اسٹوک پیلس

تصاویر

[ترمیم]
ستونِ امن سے وادیٔ لیہہ کا نظارہ

بیرونی روابط

[ترمیم]