لیاری ندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیاری
ملکپاکستان
ریاستسندھ
شہرکراچی
طبعی خصوصیات
بنیادی ماخذبارش کیچمنٹ ایریا
سندھ
دریا کا دھانہکراچی
0 میٹر (0 فٹ)
لمبائی50 کلومیٹر (31 میل)approx.
نکاس


لیاری ندی کراچی میں بہنے والی ایک چھوٹی سی ندی ہے۔ کسی زمانے میں اس کا پانی صاف ستھرا ہوا کرتا تھا اور اس میں مچھلیاں پائی جاتی تھیں۔ لیکن کراچی کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسے گندے پانی کی نکاسی کے لیے استعمال کیا جانے لگا اور اب یہ صرف ایک نالے کا منظر پیش کرتی ہے۔

لیاری ایکسپریس وے - روٹ کا نقشہ
لیاری ایکسپریس وے - روٹ کا نقشہ

اب کراچی شہر ندی کے دونوں کناروں پر تقریباً ندی کے شروع سے آخر تک موجود ہے۔ ندی کے نشیبی علاقے میں، جہاں سیلاب کے خطرے کے باعث قانونی پر تعمیر ممنوع ہے، وہاں غریبوں کے کچے مکانات یا جھونپڑیاں نظر آتی ہیں۔ یہ علاقہ بارش کے فوراً بعد زیر آب آ جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں ماس ٹرانزٹ پروگرام شروع کیا گیا تھا اور اس پروگرام کے تحت لیاری ندی کے ساتھ ساتھ لیاری ایکسپریس وےبنانے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا۔ سالہا سال کے التوا کے بعد اب یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ اس سڑک کو بنیادی طور پر بندرگاہ سے اندرون ملک اور اندرون ملک سے بندرگاہ کو جانے والی ٹریفک استعمال کرے گی تاکہ شہر کی دوسری بڑی شاہراہوں سے یہ بوجھ کم کیا جا سکے۔