لیاری ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بلدیہ
لیاری ٹاؤن کا محل وقوع
لیاری ٹاؤن کا محل وقوع
لیاری ٹاؤن is located in پاکستان
لیاری ٹاؤن
لیاری ٹاؤن
لیاری ٹاؤن کا محل وقوع
متناسقات: 24°52′20″N 66°59′32″E / 24.87222°N 66.99222°E / 24.87222; 66.99222متناسقات: 24°52′20″N 66°59′32″E / 24.87222°N 66.99222°E / 24.87222; 66.99222
ملکپاکستان
صوبہسندھ
City Districtکراچی
قیام14 اگست 2001
Union Councils
حکومت
 • قسمTown Council
آبادی (1998)
 • کل627,195
 almost all Balouch
نام آبادیLyriite[1]
Office LocationMain Liyari Town Off. (Old KMC Zonal Office) Shahrah-e-Abdul Rahim Baloch (Chakiwar Road) Liyari Town, Karachi.
ویب سائٹhamaralyari.com

لیاری ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے اور یہاں کی اکثریت بلوچ ہیں تاہم مہاجر قوم، کچھی اور سندهی بهی یہاں آباد ہیں۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں لیاری ٹاؤن بھی شامل ہے۔

لیاری ٹاؤن شہر کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے کراچی کا سب سے چھوٹا قصبہ ہے تاہم کثافت آبادی یہاں سب سے زیادہ ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریبا 6لاکھ 8 ہزار ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں صدر اور جمشید ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہے۔ جنوب و جنوب مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔ 2009ء میں اس قصبے کے ناظم محمود ہاشم جبکہ ان کے نائب جمال حیدر ہیں۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

لیاری ٹاؤن کل 11 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. Yamini Narayanan 2015, p. 165.