لیلا چرتر
ظاہری ہیئت
| لیلا چرتر | |
|---|---|
| اصل زبان | مراٹھی |
| تاریخ اشاعت | 13ویں صدی |
| درستی - ترمیم | |
لیلا چرتر مہانوبھو فرقے کے گرو چکردھر سوامی کے سوانح حیات پر مشتمل ہے۔ نیز اس میں چکردھر کے اسفار اور روزمرہ زندگی کے متعلق ان کے اقوال و نصائح بھی مذکور ہیں۔ یہ کتاب مہانوبھو فرقے کی مقدس کتابوں میں سے ایک ہے۔[1]
اس کے مصنف مہانوبھو فرقے کے پیروکار مھائی بھٹ ہیں جنھوں نے لیلا چرتر کو تیرہویں صدی عیسوی کے اواخر میں مرتب کیا۔[2] نیز یہ کتاب مراٹھی ادب کی اولین معلوم تصنیفی کاوش ہے۔