لیلیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیلیت، ایک خاتون کی شکل اختیار کیے ہوئے۔

عفریتِ شب یا لیلیت (/ˈlɪlɪθ/؛ عبرانی: לִילִיתلیلیت) کا ذکر کتاب یسعیاہ میں ادوم کی تباہی کے سلسلے میں پایا جاتا ہے۔[1] مُفسروں کو اس کی تشریح کرنے میں کافی پیش آئی ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ یہودیوں کے بھوت پریت سے متعلق ہے۔ اِس کی بابت عجیب کہانیاں رائج ہیں۔ مثلاً یہ کہ رات کو یہ خوبصورت عورت کی شکل اختیار کرلیتی تھی تاکہ چھوٹے بچوں کو اغوا کر کے تباہ کر دے۔ اس کا تعلق رات سے تھا تب ہی اس کو لیلیت (عربی: الليلة) کا نام دیا گیا۔[2] تلمود میں یہ روایت ہے کہ حوا کی تخلیق سے پہلے یہ آدم کی بیوی تھی اور اس طرح یہ آسیبوں کی ماں تصور کی جاتی ہے۔[3][4][5][6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. یسعیاہ باب 34 آیت 17
  2. قاموس الکتاب صفحہ 651
  3. Babylonian Talmud on Tractate Nidda 24b
  4. Babylonian Talmud on Tractate Eruvin 100b
  5. Babylonian Talmud on Tractate Shabbath 151b
  6. Babylonian Talmud on Tractate Eruvin 18b