لینس ڈاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لینس ڈاؤن
آرڈر آف گارٹر  ویکی ڈیٹا پر لاحقہ شرف دہندہ (P1035) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Henry Charles Keith Petty-Fitzmaurice, 5th Marquess of Lansdowne by Philip Alexius de László.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 جنوری 1845  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 جون 1927 (82 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلونمیل  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت لبرل یونینیسٹ پارٹی  ویکی ڈیٹا پر سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
Flag of the Governor-General of Canada.svg گورنر جنرل کینیڈا (5 )   ویکی ڈیٹا پر منصب (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دفتر میں
1883  – 1888 
Flag of the Governor-General of India (1885–1947).svg گورنر جنرل ہند   ویکی ڈیٹا پر منصب (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دفتر میں
1888  – 1894 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png لارڈ ڈفرن 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
سربراہ کنزرویٹو پارٹی   ویکی ڈیٹا پر منصب (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دفتر میں
1911  – 1916 
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اوکسفرڈ
ایٹن کالج  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
Royal Victorian Chain Ribbon.gif رائل وکٹورین چین (1905)
Order of the Garter UK ribbon.png آرڈر آف گارٹر
UK Order St-Michael St-George ribbon.svg نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج  ویکی ڈیٹا پر وصول کردہ اعزازات (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چارلس کیتھ پٹی فٹزمورس مارکوئس لینس ڈاؤن پنجم المعروف لارڈ لنس ڈاؤن (انگریزی: Henry Petty-Fitzmaurice, 5th Marquess of Lansdowne) (پیدائش: 14 جنوری 1845ء - وفات: 3 جون 1927ء) برطانوی سیاست دان اورمشہور سفارت کار تھے۔ وہ حکومت برطانیہ کے ماتحت مختلف سیاسی و سفارتی عہدوں پر فائز رہے، جن میں وزیر خارجہ اور وزیر جنگ جیسے اہم عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 10 دسمبر 1888ء سے 11 اکتوبر 1894ء تک ہندوستان کے وائسرائے اور گورنر جنرل، 23 اکتوبر 1883ء سے 11 جون 1888ء تک کینیڈا کے گورنر جنرل متعین رہے۔ انہیں کے دور کانگریس کے قیام عمل میں آیا۔سکھر، پاکستان میں ان کے نام پر لینس ڈاؤن پل بھی موجود ہے۔

حالات زندگی[ترمیم]

لارڈ لنس ڈاؤن 14 جنوری 1845ء کو لندن، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ 1876ء میں وہ لبرل پارٹی کے ارکان رہے۔ جب گلیڈسٹن سے آئرلینڈ سے متعلق پالیسی پر اختلاف ہو گیا تو وہ کنزرویٹو پارٹی میں جا ملے۔ 10 دسمبر 1888ء سے 11 اکتوبر 1894ء تک وہ ہندوستان کے وائسرائے رہے۔ اس سے پہلے کینیڈا کے گورنر جنرل بھی رہ چکے تھے۔ اسی زمانہ میں انہوں نے امریکا سے مچھلیاں پکڑنے کے مسئلہ پر اختلافات حل کرنے کی شروعات کی اور ریل (Reil) کی بغاوت کو کچلنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان سے جانے کے بعد وہ برطانیہ کی حکومت میں وزیرِ جنگ رہے۔ اس کے بعد وزیرِ خارجہ بنائے گئے اور جاپان، فرانس اور ریاستہائے متحدہ امریکا وغیرہ سے تعلقات بہتر اور مستحکم بنانے کی طرف قدم اٹھایا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران وہ جنگی کابینہ کے ارکان اور 1917ء میں اس نے اخباروں میں ایک کھلا خط شائع کرا کے جنگ کے جلد خاتمہ کے لیے راہ ہموار کی۔ لینس ڈاؤن جب ہندوستان میں وائسرائے تھے تب ہی ہندوستان کی تحریک آزادی نے نیا موڑ لیا۔ جنگ آزادی 1857ء کی رہنمائی زیادہ تر پرانے راجوں، راجواڑوں کے ہاتھ میں تھی،لیکن اب انگریزی اور جدید تعلیم یافتہ اور ابھرتے ہوئے سرمایہ داروں کا ایک نیا طبقہ پیدا ہو چکا تھا جو معاشی اصلاحات چاہتے تھے۔ اسے لارڈ رپن اور اس کے بعد کی لبرل پایسی سے تقویت ملی۔ یہ طبقہ ملک کے نظم و نسق میں اپناحصہ چاہتا تھا، چنانچہ 1885ء میں اپنی ایک باقاعدہ تنظیم آل انڈیا کانگریس کی بنیاد رکھی جس کی شاخیں چند ہی سال میں ملک بھر میں پھیل گئیں اور آگے چل کر اس نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔ لارڈ لینس ڈاؤن 3 جون 1927ء کو کلونمیل، کاؤنٹی ٹپاریری، آئرلینڈ میں وفات پا گئے۔[4][5][6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دا پیرایج پرسن آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=4638&url_prefix=http://www.thepeerage.com/&id=p959.htm#i9586 — بنام: Henry Charles Keith Petty-FitzMaurice, 5th Marquess of Lansdowne — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: Darryl Roger Lundy
  2. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Henry-Charles-Keith-Petty-Fitzmaurice-5th-marquess-of-Lansdowne — بنام: Henry Charles Keith Petty-Fitzmaurice, 5th marquess of Lansdowne — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/lansdowne-henry-charles-keith — بنام: Henry Petty-Fitzmaurice — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 340
  5. لارڈ لینس ڈاؤن، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
  6. لارڈ لینس ڈاؤن، ڈکشنری آف کینیڈین بائیوگرافی، جلد 15