لین دان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لین دان
لین دان، ہانگ کانگ، 2008ء
ذاتی معلومات
فرفیتسپر دان
پیدائشی نام林丹
ملک چین
پیدائش (1983-10-14) 14 اکتوبر 1983 (age 40)
لونگیان، فوجیان، چین
قد177 سینٹی میٹر
وزن70 کلوگرام
ہاتھ استعمالبائیں
کوچXia Xuanze
مردوں کا انفرادی
کیریئر ریکارڈ645 جیت، 114 ہار
Career title(s)66
اعلی ترین درجہ بندی1 (26 فروری 2004)
موجودہ درجہ بندی16 (2 اپریل 2019)
BWF profile
Updated on 27 اگست 2017.

لین دان (انگریزی: Lin Dan) ایک چینی پیشہ ور بیڈمنٹن کھلاڑی ہے۔ وہ دو بار اولمپک چیمپئن، پانچ بار عالمی چیمپئن اور اس کے ساتھ ساتھ چھ بار آل انگلینڈ چیمپئن بھی رہا ہے۔

لین دان کو بیڈمنٹن کا کل وقتی بہترین کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے، [1][2][3] 28 کی عمر تک لین نے "سپر گرینڈ سلیم" مکمل کی لی تھی۔ وہ بیڈمنٹن دنیا کے تمام نو عالمی مقابلوں اولمپک گیمز، عالمی چیمپئن شپ، ورلڈ کپ، تھامس کپ، سودرمین کپ، سپر سیریز ماسٹرز فائنلز، آل انگلینڈ اوپن، ایشین گیمز اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتنے والا پہلا کھلاڑی بنا۔ [4][5] وہ اولمپک طلائی تمغے کو برقرار رکھنے والا بھی پہلا کھلاڑی ہے اس نے 2008ء گرمائی اولمپکس میں بیڈمنٹن میں طلائی تمغا حاصل کیا اور 2012ء گرمائی اولمپکس اس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ [6] 2017ء میں ملائیشیائی اوپن جیتنے کے بعد وہ بیڈمنٹن دنیا میں ہر اہم مقابلہ جیتنے والا کھلاڑی بن گیا۔ [7]

2004ء میں آل انگلینڈ اوپن فائنل جیتنے کے بعد مخالف کھلاڑی پیٹر گیڈ نے اسے "سپر دان" کا نام دیا، تب سے اس کے مداح اور ذرائع ابلاغ اس کی وسیع پیمانے پر کامیابیوں کے اعتراف میں یہ عرفیت استعمال کر رہے ہیں۔ [8][9]

ذاتی زندگی[ترمیم]

لین دان شانگہانگ کاؤنٹی، لونگیان، فوجیان، عوامی جمہوریہ چین میں ایک ہاکا خاندان میں پیدا ہوا۔ چھوٹی عمر میں لین دان کے والدین نے اسے پیانو سیکھنے اور ایک پیانسٹ بننے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ تاہم اس نے اس کی بجائے بیڈمنٹن کھیلنے کا انتخاب کیا۔ پانچ سال کی عمر میں اس کی تربیت شروع کر دی گئی اور عمر بارہ میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پیپلز لبریشن آرمی اسپورٹس ٹیم کی طرف سے اسے اسکاوٹ بنا لیا گیا اور 2001ء میں اسے چینی نیشنل بیڈمنٹن ٹیم میں شامل کیا گیا جب وہ صرف 18 سال کا تھا۔ [10][11][12]

لین دان "شی شینگفانگ" کے ساتھ تعلق میں تھا جو 2003ء کے بعد سے خود بھی ایک سابقہ عالمی چیمپئن تھی۔ [13] 13 دسمبر، 2010ء کو انھوں نے خاموشی سے گوانگژو میں منگنی کر لی۔ 5 نومبر، 2016ء کو ان کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا جس کا نام "شیاو یو" (چھوٹا پر) رکھا گیا۔ [14]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. AFP۔ "Lin Dan the greatest, says record-breaking Gade"۔ این ڈی ٹی وی۔ 27 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2012 
  2. "Is Lin Dan the greatest ever?"۔ Daily News and Analysis۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2011 
  3. "Lin Dan wins sixth All England title"۔ Times of India۔ 2016-03-13 
  4. "史上最佳"送林丹绝不是奉承 超级大满贯前无古人۔ Sina (بزبان الصينية)۔ 2010-11-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2011 
  5. ""Super Dan" completes super "Grand Slam" as Denmark denies China's clean-sweep at BWF Finals"۔ Xinhuanet۔ 2011-12-18۔ 19 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2011 
  6. "London 2012 Badminton: Lin Dan beats Lee Chong Wei to win Gold"۔ NDTV۔ 2012-08-05۔ 07 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2012 
  7. "Lin Dan crowned Malaysia Open Superseries badminton champ, Carolina Marin loses"۔ Times of India۔ 2017-04-28 
  8. "林丹:不喜欢超级丹称号 会选择留在潘多拉星球"۔ enorth.com.cn (بزبان الصينية)۔ 2010-03-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2011 
  9. 直到世界尽头 (بزبان الصينية) 
  10. "中国羽毛球首席单打林丹"۔ ci123.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2011 
  11. "林丹个人资料"۔ CCTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2011 
  12. "Chinese stars a perfect couple in badminton"۔ NJ.com۔ 2008-08-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2011 
  13. 七年爱情长跑成正果 林丹谢杏芳演绎最浪漫的事۔ Sohu (بزبان الصينية)۔ 2010-12-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2011 
  14. "Super Dan becomes super dad: wife of China badminton star Lin Dan gives birth to baby boy"۔ 2016-09-05 

بیرونی روابط[ترمیم]