لیوتار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لیوتار
(فرانسیسی میں: Jean-François Lyotard خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Jean-Francois Lyotard cropped.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 اگست 1924[1][2][3][4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ویغسای، ایولین  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 21 اپریل 1998 (74 سال)[5][1][3][4][6]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
پیرس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات ابیضاض  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
مدفن قبرستان بیر لاشیز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام دفن (P119) ویکی ڈیٹا پر
طرز وفات طبعی موت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرزِ موت (P1196) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of France.svg فرانس[7]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی لائیسی لوئیس لی گرینڈ
پیرس یونیورسٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ فلسفی،  ماہرِ علم اللسان،  مصنف،  ماہرِ لسانیات،  ماہرِ عمرانیات،  استاد جامعہ،  ادبی تنقید نگار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
مادری زبان فرانسیسی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مادری زبان (P103) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی[8]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل جمالیات،  نفسیاتی تجزیہ،  اخلاقیات،  سیاست  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر
ملازمت پیرس یونیورسٹی،  جامعہ کیلیفورنیا، اروین  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں نوکری (P108) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

ژاں-فرانسوا لیوتار ‏ (/ˌljɔːtɑr/; فرانسیسی: [ʒɑ̃ fʁɑ̃swa ljɔtaʁ]؛ پیدائشی نام Jean-François Lyotard؛ پیدائش: 10 اگست 1924ء - وفات: 21 اپریل 1998ء) بیسویں صدی کے فرانسیسی فلسفی، ماہر عمرانیات اور ادبی نظریہ ساز تھے۔ ان کا شمار فلسفہ مابعد جدیدیت کے بانیوں میں سے ہوتا ہے، بالخصوص جس خوبصورتی سے انہوں نے مابعد جدیدیت کے فلسفے کو پیش کیا اور انسانی صورتِ حال پر مابعد جدیدیت کے اثرات کا جس فراست اور شفافیت سے تجزیہ کیا وہ ان کا کارنامہ ہے۔

حالات زندگی[ترمیم]

لیوتار 10 اگست 1924ء کو فرانس کے شہر ورسیلز میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پیرس کے اسکولوں لائسی بفون اور لوئس لی گرینڈ سے حاصل کی۔ پھر 1940ء کے اواخر سوربون یونیورسٹی میں فسلفہ کی تعلیم حاصل کی۔ 1947ء میں انہوں نے ایم اے کے مقالہ Indifference as an Ethical Concept تحریر کیا جس میں انہوں نے زین بدھ مت، اسٹوئس ازم، تاؤ مت اور ایپیقرین ازم کے حوالے سے اخلاقیات پر بحثث کی۔ ایم اے کرنے کے بعد وہ فرانس کے سائنٹیفک ریسرچ کے نیشنل سینٹر میں پوسٹ ریسرچ پر کام کیا۔ 1950ء میں انہوں نے فرانسیسی الجزائر کے شہر قسنطینہ میں فلسفہ پڑھانا شروع یا تو اسے الجزائر کی تحریک آزادی کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے الجزائری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کی پشت پناہی کی۔ الجزائر کے لوگوں حوصلہ اور امید دلانے کے لیے مضامین تحریر کیے جس کو انہوں نے اپنی دیگر سیاسی تحریروں کے ساتھ شائع کرایا۔[9] انہوں نے مئی 1968ء میں ہونے ولے طلبہ ہنگاموں میں اہم کردار ادا کیا۔ 1971ء میں لیوتار نے ادب کے شعبے میں Discours, figure کے عنوان سے مقالہ تحریر کر کے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی، یہ مقالہ بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوا۔ 1966ء سے 1987ء تک یونیورسٹی آف ونسرنیز میں پروفیسر رہے، پھر انہیں پروفیسر امریطس بنا دیا گیا۔اگلے بیس برسوں میں انہوں نے امریکا کی مختلف جامعات جامعہ کیلیفورنیا، برکلی، ییل یونیورسٹی، اسٹونی برووک یونیورسٹی نیویارک، جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو اور کیوبیک کینیڈا کی یونیورسٹی آف مانٹریال، برازیل کی یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو میں کام کیا۔ لیوتار پیرس کے انٹرنیشنل کالج آف فلاسفی کے بنیاد گزاروں میں سے ایک تھے۔ انہیں اس کالج کا پہلا ڈائریکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔[10][11]

وفات[ترمیم]

لیوتار 21اپریل 1998ء کو پیرس، فرانس میں وفات پا گئے۔[10][11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913700q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913700q
  3. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6230f6j — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب InPhO ID: https://www.inphoproject.org/3499 — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. اجازت نامہ: CC0
  6. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2669169 — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. https://libris.kb.se/katalogisering/gdsvz80006rrld8 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018 — شائع شدہ از: 26 مارچ 2018
  8. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913700q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. ڈاکٹر اقبال آفاقی، مابعد جدیدیت، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2018ء، ص 159
  10. ^ ا ب ژاں-فرانسوا لیوتار، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
  11. ^ ا ب مابعد جدیدیت، ص 160