لیٹن رحمت اللہ آئی اسپتال
Appearance
لیٹن رحمت اللہ بینوویلنٹ ٹرسٹ کے زیر انتظام یہ اسپتال ایل آر بی ٹی کے نام سے معروف ہے۔ یہ اسپتال کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈھائی نمبر چوک کے قریب واقع ہے۔ امراض چشم کے حوالے سے پاکستان کا سب سے جدید ترین اسپتال کہلایا جاتا ہے۔ 1986 میں قائم ہونے والا یہ اسپتال شروع میں سری لنکن ڈاکٹروں کے زیر انتظام رہا۔ یہاں ناصرف کراچی بلکہ اندرون ملک سے بھی مریض استعفادہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ فلاحی اسپتال ہے مریضوں سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ اس ٹرسٹ کے زیراہتمام پاکستان میں ایک درجن سے زائد اسی نوعیت کے اسپتال کام کر رہے ہیں۔