لیپٹون دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبیعی علم الکائنات میں لیپٹون دور ابتدائی کائنات کے ارتقا کا وہ حصّہ ہے جس میں کائنات کی کمیت پر لیپٹون کا غلبہ تھا۔ یہ لگ بھگ بیگ بینگ شروع ہونے کے ایک سیکنڈ کے بعد سے اس وقت جاری ہوا جب ہیڈرون اور ضد ہیڈرون کی اکثریت  ہیڈرون دور کے بعد ایک دوسرے کو فنا کرچکی تھی۔ لیپٹون دور کے دوران کائنات کا درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ لیپٹون اور ضد لیپٹون کا بننا جاری تھا، اس طرح سے لیپٹون اور ضد لیپٹون اندرونی طور پر ایک توازن میں تھے۔ بگ بینگ کے تقریباً 10 سیکنڈ کے بعد درجہ حرارت اس نقطے پر آگیا تھا جہاں مزید  لیپٹون اور ضد لیپٹون کا بننا ممکن نہیں تھا۔[1] اس وقت لیپٹون اور ضد لیپٹون کی اکثریت  نے ایک دوسرے کو فنا کر دیا تھا اور نتیجتاً تھوڑے سے ہی لیپٹون باقی رہ پائے تھے۔ اس وقت کائنات کی کمیت میں فوٹون دور میں داخل ہوتے ہوئے  فوٹون کا غلبہ تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The Timescale of Creation
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔