مندرجات کا رخ کریں

لیڈی حیدری کلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایلینور روزویلٹ اس کلب سے 1952ء میں خطاب کرتی ہوئیں۔

لیڈی حیدری کلب (انگریزی: Lady Hydari Club) سابق نوابی ریاست حیدر آباد میں خواتین کے لیے مخصوص رؤسا کا کلب تھا۔ یہ بشیر باغ علاقے میں موجودہ طور پر گاندھی میڈیکل کالج کی عمارت میں واقع تھا۔ [1]

تاریخ

[ترمیم]

اس کلب کی بنیاد 1929ء میں لیڈی آمنہ حیدری نے رکھی تاکہ خواتین ٹینس[2] کھیل سکیں اور میل جول بڑھائیں۔لیڈی آمنہ حیدری سر نواب اکبر حیدری کی زوجہ تھیں جو نظام کے ایگزیکیٹیو کونسل کے صدر 1938-42 کے دور رہے تھے۔ اس کلب کا استعمال ہندوستان اور برطانوی، دونوں خواتین اور حیدرآباد لیڈیز ایسوسی ایشن نے کیا، جسے 1901ء میں قائم کیا گیا۔[3] 1952ء میں جب اس کلب میں سماجی کارکنوں کی کانفرنس ہوئی تھی، تب مقررین میں ایلینور روزویلٹ بھی ایک تھیں۔ یہ کلب بعد کے دور میں ایک شادی خانے یا تقریب گاہ کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ یہاں پر کئی شادیاں اور دیگر تقاریب انجام پائی گئی ہیں۔ اس عرصے تک یہ خواتین شہر کا ایک اجتماعی مرکز بھی بنا رہا۔ تاہم بعد میں اس عمارت کو گاندھی میڈیکل کالج کے لیے حاصل کر لیا گیا۔ اس کے بعد اس کی سابقہ تاریخ سے کٹ کر یہ ایک تعلیم گاہ کا حصہ بن کر رہ گیا۔

اس کلب کی بانی لیڈی حیدری محبوبیہ گرلز اسکول کے نام سے ایک لڑکیوں کا اسکول بھی شروع کیا تھا۔[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Pavithra S Rangan۔ "Lady Hydari Club yearns for past glory"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 
  2. "I've always struggled with my relationship with my father: Aditi - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 
  3. راشد آزرؔ