مندرجات کا رخ کریں

لی جے میونگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لی جے میونگ
(کوریائی میں: 이재명)، (کوریائی میں: 李在明 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
لی جے میونگ، 2025ء میں  ویکی ڈیٹا پر (P18) کی خاصیت میں تبدیلی کریں 

مناصب
گورنر صوبہ گیونگی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1 جولا‎ئی 2018  – 25 اکتوبر 2021 
رکن قومی اسمبلی جنوبی کوریا [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2 جون 2022  – 29 مئی 2024 
رکن قومی اسمبلی جنوبی کوریا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 مئی 2024  – 4 جون 2025 
صدر جنوبی کوریا [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
4 جون 2025 
معلومات شخصیت
پیدائش 8 دسمبر 1963ء (62 سال)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آندونگ [4]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جنوبی کوریا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت کوریا کی ڈیموکریٹک پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ وکیل ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان کوریائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان کوریائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلاگ http://blog.naver.com/jaemyunglee  ویکی ڈیٹا پر (P1581) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لی جے میونگ (کوریائی زبان: 이재명، پیدائش: 8 دسمبر 1963ء) جنوبی کوریا کے ایک سیاست دان اور وکیل ہیں، جو 2025ء سے ملک کے چودھویں صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2018ء سے 2021ء تک گیونگی صوبہ کے گورنر، 2022ء سے 2025ء تک ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور 2022ء سے 2025ء تک گئے یانگ بی حلقہ سے نیشنل اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

لی جے میونگ ایک غریب گھرانے میں آندونگ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد وہ ایک فیکٹری میں کام پر مجبور ہو گئے، جہاں کام کے دوران پیش آنے والے حادثات کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر معذور بھی ہو گئے۔ انھوں نے مڈل اور ہائی اسکول مکمل کیا اور پھر چنگ آنگ یونیورسٹی سے 1986ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انسانی حقوق اور مزدوروں کے وکیل کے طور پر لی منبیون (Minbyun) تنظیم سے وابستہ رہے اور سیونگنام میں ایک نیا اسپتال قائم کرانے کی تحریک میں شامل رہے۔

انھوں نے سنہ 2005ء میں سیاست میں قدم رکھا اور ابتدا میں چند انتخابات میں ناکامی کا سامنا کیا۔ 2010ء میں وہ سونگنام کے میئر منتخب ہوئے اور 2014ء میں دوبارہ اسی عہدے پر کامیاب ہوئے۔ 2017ء کے صدارتی انتخاب میں انھوں نے پہلی بار حصہ لیا لیکن پارٹی کی نامزدگی مون جے اِن کے حق میں چلی گئی۔ 2018ء میں انھوں نے میئر شپ سے استعفا دے کر گیونگی صوبے کے گورنر کا انتخاب جیتا اور 2021ء میں اس عہدے سے بھی استعفا دے دیا۔

2022ء کے صدارتی انتخابات میں وہ پارٹی کے امیدوار بنے لیکن یون سک یول سے معمولی فرق سے ہار گئے۔ جنوری 2024ء میں لی جے میونگ پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس سے وہ بچ گئے۔ نومبر میں انھیں ایک انتخابی قانون کی خلاف ورزی پر مجرم قرار دیا گیا، کیونکہ انھوں نے 2022ء کی انتخابی مہم کے دوران سونگنام ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایک سابق عہدے دار کم مون کی سے تعلق کی تردید کی تھی۔

2024ء کے مارشل لا بحران کے دوران میں لی نے قومی اسمبلی کی عمارت کی باڑ پھلانگ کر لائیو ویڈیو میں حالات کی دستاویز بندی کی، جس پر انھیں عالمی توجہ حاصل ہوئی۔ بعد ازاں وہ صدر یون کے مواخذے کی قیادت میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔ جب آئینی عدالت نے یون کو معزول کیا، تو لی جے میونگ نے 2025ء کے انتخابات میں تیسری بار صدارتی دوڑ میں حصہ لیا، ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کی اور بالآخر کم مون سو کو شکست دے کر صدر منتخب ہو گئے۔

حوالہ جات

[ترمیم]