لی کوان یئو
لی کوان یئو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
آرڈر آف سینٹ مائیکل اور سینٹ جارج | |||||||
(چینی میں: 李光耀) | |||||||
Prime Minister of Singapore | |||||||
مدت منصب 3 جون 1959 – 28 نومبر 1990 | |||||||
صدر | William Goode (Governor) Yusof Ishak Benjamin Sheares Devan Nair Wee Kim Wee | ||||||
نائب | Toh Chin Chye Goh Keng Swee Goh Chok Tong | ||||||
| |||||||
Senior Minister of Singapore | |||||||
مدت منصب 28 نومبر 1990 – 12 اگست 2004 | |||||||
وزیر اعظم | Goh Chok Tong | ||||||
| |||||||
Minister Mentor of Singapore | |||||||
مدت منصب 12 اگست 2004 – 21 مئی 2011 | |||||||
وزیر اعظم | لی شین لونگ | ||||||
| |||||||
Secretary-General of the People's Action Party | |||||||
مدت منصب 21 نومبر 1954 – 1 نومبر 1992 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 2 اپریل 1955 – 23 مارچ 2015 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 16 ستمبر 1923[1][2][3][4][5][6][7] سنگاپور[8][4] |
||||||
وفات | 23 مارچ 2015 (92 سال)[4][5][7] | ||||||
وجہ وفات | نمونیا | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | ![]() |
||||||
مذہب | لامعرفت[9] | ||||||
جماعت | پیپلز ایکشن پارٹی | ||||||
زوجہ | کوا گیوک چو (30 ستمبر 1950–2 اکتوبر 2010)[10] | ||||||
اولاد | لی شین لونگ Wei Ling Hsien Yang |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | فٹز ولیم لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس جامعہ کیمبرج نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور جامعہ لندن |
||||||
پیشہ | فلسفی[4]، آپ بیتی نگار، وکیل[4]، ریاست کار[4]، سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جاپانی[4]، معیاری چینی[4]، ہاکیئن[4]، ملایو زبان[4]، تمل[4]، انگریزی[11]، چینی زبان | ||||||
ملازمت | جامعہ کیمبرج | ||||||
اعزازات | |||||||
![]() ![]() اگ نوبل انعام ![]() |
|||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
لی کوان یئو | |||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
چینی | 李光耀 | ||||||||||||||||||||||||||||||
|
لی کوان یئو پیدائشی نام ہیری لی کوان یئو (16 ستمبر 1923 – 23 مارچ 2015) سیاست دان اور پہلے وزیر اعظم سنگا پور جنہوں نے تین دہائیوں تک حکمرانی کی۔ انہیں جدید سنگاپور کا بانی ماناجاتا ہے۔ اور یہ تیسری دنیا سے واحد مثال ہے کہ صرف ایک نسل کو جدید دنیا کے مقابل لا کھڑا کیا۔[12][13][14][15][16][17]
ابتدائی دور[ترمیم]
انھوں نے سنگاپور کے ایک انگریزی سکول میں تعلیم حاصل کی لیکن 1942 میں جب جاپان نے سنگاپور پر قبضہ کر لیا تو ان کی تعلیم میں تعطل آ گیا۔ اگلے تین سال وہ بلیک مارکیٹ سے جڑے رہے اور چونکہ انھیں انگریزی بولنے میں مہارت حاصل ہو گئی تھی، انھوں نے جاپان کے پروپیگینڈا کے محکمۂ میں بھی کام کیا۔ جنگ کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے لندن سکول آف اکنامکس بھی گئے۔ وہاں سے کیمرج یونیورسٹی چلے گئے اور قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انھیں قانون میں ’ڈبل فرسٹ‘ حاصل کرنے کا اعزاز بھی ملا۔ انگلینڈ میں اپنی قیام کے دوران مسٹر لی، بی بی سی ہوم سروس اور ریڈیو فور سے کسی نہ کسی طرح وابستہ رہے اور انھوں نے یورنیورسٹی کے ایک دوست کی انتخابی مہم میں بھی شرکت کی جو ڈیون کے دیہی علاقے سے پارلیمنٹ کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔ لی جو زمانۂ طالب علمی سے ہی پکے سوشلسٹ تھے سنگار پور واپس آنے کے بعد ٹریڈ یونین کے ایک نمایاں وکیل بن گئے۔
سیاسی زندگی[ترمیم]
1954 میں وہ پیپلز ایکشن پارٹی کے بانی اور پہلے سیکریٹری جنرل بنے اور اگلے چالیس سالہ عرصے میں یہ عہدہ کم و بیش انہی کے پاس رہا۔ 1959 کے انتخابات میں پیپلز ایکشن پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں اور سنگاپور، برطانیہ کے مکمل کنٹرول سے نکل کر خود مختار ریاست بن گیا۔ دس سال بعد مسٹر لی نے سنگاپور کا ادغام ملیشیا کے ساتھ کر دیا لیکن اس تعلق کی عمر تھوڑی تھی۔ نظریاتی کشیدگی اور نسلی گروپوں کے درمیان میں پُرتشدد جھڑپوں کی وجہ سے سنگار پورکو فیڈریشن سے باہر نکلنا پڑا اور یہ مکمل طور پر آزاد ملک بن گیا۔ یہ فیصلہ مسٹر لی کے لیے مشکل تھا۔ وہ ملائیشیا کے ساتھ اتحاد کو علاقے کے نوآبادیاتی ماضی سے بالآخر چھٹکارے کا ایک ذریعہ سمجھتے تھے۔ اس واقعہ کو انھوں نے ’تکلیف کا لمحہ‘ قرار دیا۔ ان کے کچھ مخالفین نے یہ کہا کہ انھیں پارلیمانی انتخابات میں اتنی زیادہ اکثریت اور نتیجتاً سکیورٹی مل گئی تھی کہ انھیں ایسے جابرانہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونزم مخالف نظریے کا توڑ کمیونزم ہے اور مغرب کے آزاد جمہورت کے تصورات کا اطلاق سنگاپور پر نہیں ہو سکتا۔ وہ کمیونزم کے خلاف تھے لیکن ان پر الزام لگا کہ انھوں نے کمیونسٹ اندازِ حکمرانی اختیار کیا تاکہ اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھا سکیں، اگرچہ کئی کمیونسٹ حکومتوں کے برعکس ان کے عہد میں سنگاپور کے لوگوں کو مالی فوائد حاصل ہوئے۔990 میں جب سات مرتبہ الیکشن جیتنے کے بعد لی نے اقتدار چھوڑا تو وہ دنیا میں وزیرِ اعظم کے عہدے پر سب سے طویل عرصے تک فائز رہنے والے شخص تھے۔[18]
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Lee Kuan Yew, Founding Father and First Premier of Singapore, Dies at 91 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 مارچ 2015 — ناشر: نیو یارک ٹائمز — شائع شدہ از: 22 مارچ 2015
- ↑ Lee Kuan Yew, Founding Father and First Premier of Singapore, Dies at 91 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2015 — مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Ли Куан Ю
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm2285412 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ Lee Kuan Yew obituary — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جنوری 2017 — سے آرکائیو اصل فی 17 نومبر 2016 — ناشر: دی گارجین — شائع شدہ از: 22 مارچ 2015
- ^ ا ب 新加坡建国总理李光耀逝世 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جنوری 2017 — سے آرکائیو اصل فی 26 مئی 2015 — شائع شدہ از: 23 مارچ 2015
- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
- ^ ا ب عنوان : Hrvatska enciklopedija — ISBN 978-953-6036-31-8
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Ли Куан Ю
- ↑ "Days of reflection for the man who defined Singapore: A transcript of Minister Mentor Lee Kuan Yew's interview with نیو یارک ٹائمز". ٹوڈے. Singapore. 13 ستمبر 2010. صفحات 14–17. 13 ستمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2015.
- ↑ پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p44393.htm#i443925 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2020
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Reporter: Peter Day (5 جولائی 2000). "Singapore's elder statesman". From Our Own Correspondent. BBC. World Service.
- ↑ Hume، Tim (20 مارچ 2011). "The lost world of a wild tribe". Sunday Star Times. Auckland, NZ.
His memoir sits on display in Singapore airport between biographies of founding statesman Lee Kuan Yew and Donald Rumsfeld
- ↑ "Wife of Lee Kuan Yew dies at 89". Bangkok Post. Agence France-Presse. 2 اکتوبر 2010.
The wife of Singapore's founding father, Lee Kuan Yew, whom the statesman called his "great source of strength and comfort"
[مردہ ربط] - ↑ "US, Japan must help out Asia, says Kuan Yew". New Sunday Times. Kuala Lumpur. Reuters. 22 جنوری 1998.
Singapore's elder statesman Lee Kuan Yew said today.۔۔
- ↑ "Lagacy of Lee Kuan Yew, 1923–2015". Meet the Press. 23 مارچ 2015. CNBC. CNBC Asia.
- ↑
- ↑ http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/03/150323_obituary_lee_kwan_yew_singapore_zs بی بی سی اردو
- 1923ء کی پیدائشیں
- 16 ستمبر کی پیدائشیں
- 2015ء کی وفیات
- 23 مارچ کی وفیات
- 1436ھ کی وفیات
- آنریری نائٹس گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج
- جامعہ لندن کے فضلا
- سرد جنگ کے رہنما
- سنگاپور کے وزرائے اعظم
- سنگاپوری لاادری
- سنگاپوری وکلاء
- فعالیت پسند آزادی
- لندن اسکول آف اکنامکس کے فضلا
- نمونیا سے اموات
- کابینہ سنگاپور کے ارکان
- سنگاپور پارلیمان کے ارکان
- سنگاپور میں موت
- پیپلز ایکشن پارٹی کے سیاست دان
- سنگاپور میں نمونیا سے اموات
- چینی نژاد سنگاپوری سیاست دان