لی کی چیانگ
| لی کی چیانگ | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| (آسان چینی میں: 李克强) | |||||||
| مناصب | |||||||
| سیکریٹری کمیونسٹ یوتھ لیگ چین | |||||||
| برسر عہدہ 1 مئی 1993 – 1 جون 1998 | |||||||
| رکن برائے پولِٹ بیورو کیمونسٹ پارٹی چین | |||||||
| آغاز منصب 22 اکتوبر 2007 | |||||||
| نائب وزیر اعظم چین | |||||||
| برسر عہدہ 17 مارچ 2008 – 15 مارچ 2013 | |||||||
| |||||||
| وزیر اعظم عوامی جمہوریہ چین (7 ) | |||||||
| برسر عہدہ 15 مارچ 2013 – 11 مارچ 2023 | |||||||
| |||||||
| معلومات شخصیت | |||||||
| پیدائش | 3 جولائی 1955ء [1] ہیفئی [1] | ||||||
| وفات | 27 اکتوبر 2023ء (68 سال)[2][1] شنگھائی [1] | ||||||
| وجہ وفات | دورۂ قلب [1] | ||||||
| طرز وفات | طبعی موت [1] | ||||||
| شہریت | |||||||
| جماعت | کیمونسٹ پارٹی چین (مئی 1976–27 اکتوبر 2023)[1] | ||||||
| رکن | چین یوتھ لیگ [1] | ||||||
| تعداد اولاد | 1 | ||||||
| والد | لی فینگسان | ||||||
| بہن/بھائی | لی کیمنگ | ||||||
| عملی زندگی | |||||||
| مادر علمی | جامعہ پیکنگ (–1995)[6] جامعہ پیکنگ (مارچ 1978–فروری 1982)[1] | ||||||
| تعلیمی اسناد | Doctor of Economics ،فاضل القانون | ||||||
| پیشہ | سیاست دان [7]، ماہر معاشیات | ||||||
| مادری زبان | چینی زبان | ||||||
| پیشہ ورانہ زبان | مینڈارن چینی ، انگریزی | ||||||
| اعزازات | |||||||
| دستخط | |||||||
| IMDB پر صفحات | |||||||
| درستی - ترمیم | |||||||
لی کی چیانگ (انگریزی: Li Keqiang) ایک چینی سیاست دان جو ریاستی کونسل کے اعلیٰ وزیر اور عوامی جمہوریہ چین کے موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008ء سے 2013ء تک نائب وزیر اعظم کے منصب پر فائر رہے۔ لی ایک پیشہ ور ماہر معاشیات اور چین کی حکومت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ چین کے مالیاتی و اقتصادی امور، خارجی امور، قومی تحفظ اور ڈیپننگ ریفارمز کی قیادت کرنے والی مرکزی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوسرے درجے کے رکن بھی ہیں۔ سنہ 2015ء اور سنہ 2016ء میں فوربس جریدے نے انھیں دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں بارھواں درجہ دیا تھا۔[8]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]لی کی چیانگ یکم جولائی 1955ء کو صوبہ انہوئی کے شہر ہیفئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد انہوئی میں مقامی عہدے دار تھے۔[9]
لی نے سنہ 1974ء میں ہیفئی نمبر 8 سینئر ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کی،[10] ثقافتی انقلاب کے دوران میں انہوئی کی کاؤنٹی فینگیانگ میں زراعتی مزدوی کے لیے بھیجے گئے، جہاں انھوں نے آخر کار چین کی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور مقامی زرعی پیداوار ٹیم کے سربراہ بن گئے۔ اس وقت کے دوران میں انھیں فکرِ ماؤ زے تنگ کے مطالعے میں عمدہ فرد کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔[11] لی نے والد کی مقامی کاؤنٹی کی پارٹی قیادت کے لیے تربیت دینے کی پیش قبول کرنے سے انکار کر دیا اور پیکنگ یونیورسٹی کے اسکول آف لا میں داخلہ لیا جہاں سے انھوں نے ایل ایل بی کی سند حاصل کی[12] اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے صدر بن گئے۔ انھوں نے سنہ 1995ء میں معاشیات میں پی ایچ ڈی کیا اور ممتاز ماہر معاشیات لی یِن اِنگ ان کے ڈاکٹری مشیر تھے۔ ان کے ڈاکٹریٹ کے تحریری مقالے کو سن یفانگ انعام (معاشیات میں چین کا سب سے بڑا انعام) ملا تھا۔[13]
سنہ 1982ء میں، پیکنگ یونیورسٹی کے کمیونسٹ یوتھ لیگ سیکریٹری بن گئے۔[14] وہ 1983ء میں کمیونسٹ یوتھ لیگ کی قومی تنظیم کی اعلیٰ قیادت میں اپنی سیکریٹریٹ کے رکن کے طور پر داخل ہوئے اور جماعت کے سابق جنرل سیکریٹری ہو جنتاؤ کے ساتھ قریبی طور پر کام کیا۔ لی سنہ 1993ء میں کمیونسٹ یوتھ لیگ کے پہلے سیکریٹری بنے اور سنہ 1998ء تک منصب پر فائر رہے۔[15][16]
نجی زندگی
[ترمیم]لی نے بیجنگ کی کیپیٹل یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس کی پروفیسر چینگ ہونگ سے شادی کی تھی۔ ان کے سسر ایک مرتبہ کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے نائب سیکریٹری بھی رہے۔ وہ انگریزی زبان بول لیتے ہیں۔[17]
وفات
[ترمیم]لی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا جب وہ شنگھائی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے تھے۔[18][19][20]
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 3 4 5 6 7 8 9 ناشر: شینہوا نیوز ایجنسی — تاریخ اشاعت: 2 نومبر 2023 — 李克强同志生平 — سے آرکائیو اصل فی 6 نومبر 2023
- ↑ ناشر: روٹیرز — China's former premier Li Keqiang has died - state media — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اکتوبر 2023
- ↑ Mixed Economic Signals From China
- ↑ An Evolving Merkel Doctrine
- ↑ How to get to the top of China's Communist Party
- ↑ ناشر: عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل — 李克强同志简历 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اکتوبر 2022 — سے آرکائیو اصل فی 27 اکتوبر 2022
- ↑ China's next PM has 'mixed record'
- ↑ "Profile: Chinese First Vice Prime Minister Li Keqiang"۔ Radio Free Europe/Radio Liberty۔ 7 نومبر 2012۔ 2013-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-26
- ↑ 《多维月刊》:李克强出身非平民,成长靠恩师(2). Dwnews.com (بزبان چینی). 28 Nov 2008. Archived from the original on 2008-12-01. Retrieved 2013-03-18.
- ↑ [مردہ ربط]
- ↑ "李克强出身非平民,成长靠恩师". ڈی ڈبلیو نیوز (بزبان چینی). 28 نومبر 2008. Archived from the original on 1 دسمبر 2008. Retrieved 18 مارچ 2013.
{{حوالہ ویب}}: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=رد کیا گیا (help) - ↑ "Profile: Chinese First Vice Prime Minister Li Keqiang"۔ ریڈیو فری یورپ۔ 7 نومبر 2012۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-26
- ↑ "总理恩师厉以宁" [لی یِن اِنگ: وزیر اعظم کے استاد] (بزبان چینی). سوہو. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2015-02-20.
- ↑ زیاؤبنگ لی (2015)۔ Modern China۔ ABC-CLIO, Santa Barbara, California.۔ ص 104۔ ISBN:978-1-61069-625-8
- ↑ "China confirms Li Keqiang as premier"۔ بی بی سی نیوز۔ 15 مارچ 2013۔ 2013-03-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-15
- ↑ "Li Keqiang named Chinese premier, government's second most powerful post"۔ سی این این۔ 15 مارچ 2013۔ 2013-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-17
- ↑ Li Keqiang's Wife and In-laws آرکائیو شدہ 22 جنوری 2013 بذریعہ archive.today ڈووے ماہنامہ
- ↑ Laurie Chan؛ Lun Tian Yew (27 اکتوبر 2023)۔ "China's former premier Li Keqiang has died - state media"۔ روئٹرز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-10-27
- ↑ Yvette Tan؛ Stephen McDonnell (27 اکتوبر 2023)۔ "Former China PM Li Keqiang dead at 68"۔ بی بی سی نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-10-27
- ↑ Jun Mai; Wendy Wu; Yuanyue Dang; Frank Tang (27 Oct 2023). "Li Keqiang, former premier of China, dead after heart attack". South China Morning Post (بزبان انگریزی). Retrieved 2023-10-27.
- 1955ء کی پیدائشیں
- 3 جولائی کی پیدائشیں
- 2023ء کی وفیات
- 27 اکتوبر کی وفیات
- لی کی چیانگ
- بقید حیات شخصیات
- پیکینگ یونیورسٹی کے فضلا
- چوژوو کی شخصیات
- چینی ماہرین معاشیات
- عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزرائے اعظم
- عوامی جمہوریہ چین کے وزرائے اعظم
- نشان پاکستان وصول کنندگان
- اکیسویں صدی کے چینی سیاست دان
- ٹائٹل اسٹائل میں بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ الائن دونوں کے ساتھ ٹوٹنے والی فہرست کا استعمال کرنے والے صفحات
- بیسویں صدی کے چینی سیاست دان
- بیسویں صدی کے چینی ماہرین معاشیات
- دسویں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین
- گیارہویں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین
- بارہویں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین
- تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین
- آٹھویں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین
- نویں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین
- چینی کمیونسٹ پارٹی
- چین کی سیاست
- ستارہ پاکستان وصول کنندگان
- چینی کمیونسٹ
- چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاست دان
- چینی شخصیات


