مندرجات کا رخ کریں

مائع مصمتہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مائع مصمتے (liquid consonants ) صوتیات میں پہلوئی آواز "ل "( l -sound) یا "ر" سے ملتی جلتی آواز (r -sound) ہے، جسے اس کی ادائیگی کے بہتے ہوئے انداز کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ "ر جیسے آوازیں" اور "ل جیسی آوازیں" صوتی طور پر بالکل مختلف ہیں، لیکن کئی عام صوتیاتی خصوصیات کی وجہ سے انھیں ایک گروپ مائعات کا درجہ دے دیا جاتا ہے۔

خصوصیات

[ترمیم]

اگرچہ "ل" اور "ر" جیسی آوازوں کے صوتی گروہوں میں واضح طور پر بہت کم چیزیں مشترک ہیں، مگر پھر بھی بہت سی زبانوں میں ان کا برتاؤ یکساں ہے۔ چیک اور سلوواکی زبان میں، مائعات ان آوازوں میں پیش پیش ہیں جو مصمتی گوشوں (consonant clusters) والے ہجے(سلیبل) تشکیل دیتے ہیں، یعنی وہ الفاظ (عام طور پر دوسرے مصمتوں کے ساتھ مل کر) بغیر کسی مصوتے کی شمولیت کے بن سکتے ہیں۔ مثلاَ čtvrthrst اور scvrnkls وغیرہ، یہ ناموں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جیسے کہ Alfred Hrdlicka ان الفاظ کئی مصمتے ایک ساتھ اکٹھے آ رہے ہیں بغیر مصوتوں کے وہاں پر مائع مصمتے ہی ادائیگی میں بہاؤ کو آسان بناتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]